Vimarsana.com

ستر برس بعد بھی انڈیا میں مختلف مذاہب کی آبادی کے تناسب میں کوئی فرق نہیں پڑا، ہندو آبادی کا تقریباً 80 فیصد جبکہ مسلمان آبادی کا 14 فیصد ہیں

• Source: bbc.com
انڈیا میں آبادی گزشتہ 70 برسوں میں تین گنا بڑھ چکی ہے، لیکن مختلف مذاہب کے پیروکاروں کی تعداد میں تناسب کے لحاظ سے کوئی خاص فرق نہیں پڑا ہے۔ اس تحقیق کے مطابق ایک ارب بیس کروڑ کی آبادی کے ملک میں دو بڑے گروہ، ہندو اور مسلمان، انڈیا کی آبادی کا 94 فیصد بنتے ہیں۔ جبکہ مسیحی، سکھ، بدھ مت کے ماننے والے، اور جین مذہب کے پیروکار کُل ملا کر انڈیا کی آبادی کا چھ فیصد بنتے ہیں۔