Latest Breaking News On - Mohammad nauman - Page 4 : vimarsana.com
لاکھوں کی چوریاں، دو گاڑیاں، تین رکشے، 16 موٹرسائیکل بھی غائب
اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی اسلام آباد کے مختلف علا قوں میں ڈکیتی ،سرقہ باالجبر ،سڑیٹ کرائم ،نقب زنی ،چوری ،خیانت مجرمانہ ، فراڈ و دھوکہ دہی اور چیک ڈس آنر کی وا رداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی،زیورات اور دیگر قیمتی سامان علا وہ دو گاڑیاں، 3رکشے اور16 موٹرسائیکل اڑا لیے گئے ۔ راولپنڈی کے تھانہ سٹی کے علاقے سے منیر،تھانہ پیرودہائی کے علاقے سے اقبال،بنی کے علاقے سے عبدالروف، نیوٹاون کے علاقے سے شیرعلی ، سلیمان ،اویس ،صادق آباد کے علاقے سے افتخار ،ویسٹرج کے علاقے سے بلال، آراے بازار کے علاقے سے اظہر، سول لائن کے علاقے سے نعمان، عمران ، ذین،صدربیرونی کے علاقے سے اشتیاق کے موٹرسائیکل اورتھانہ صادق آباد کے علاقے سے لقمان ، آر اے بازار کے علاقے سے آفتاب کے رکشے چور لے اڑے۔تھانہ صادق آباد کے علاقے میں ذکریاکے ساتھ رشید نے دھوکادہی کرتے ہوئے رقم سے محروم کردیا۔تھانہ ویسٹرج کے علاقے میں عامر کے گھرسے چار تولہ زیورات اور 45ہزارروپے تین ملازموں نے مل کر چوری کرلیے ۔تھانہ نصیر آباد کے علاقے میں ملازم حسین سے 52ہزارروپے چھین لیے گئے ،تھانہ ریس کورس کے علاقے میں زوہیب کے گھر سے ایک لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات، اور نقدی ، چوری کر لی گئی ۔ائیر پورٹ کے علاقے میں کاشف کے گھر سے ایک لاکھ دس ہزارروپے چوری کرلیے گئے ۔ تھانہ مارگلہ پولیس کو عبدالرحمن نے بتایاکہ نامعلوم مسلح افرادنے اس سے موبائیل اور نقدی مالیتی42 ہزار روپے چھین لیے،تھانہ لوہی بھیر پولیس کو محمد یامین نے بتایاکہ نامعلوم مسلح افراد نے اس کے گھر سے80 ہزارروپے مالیتی زیورات اور نقدی چوری کرلی،تھانہ سبزی منڈی پولیس کو عبداللہ نے بتایاکہ نامعلوم افرادنے میرا15ہزار روپے مالیت کا موبائیل چھین لیا،تھانہ کوہسار پولیس کو سہیل عاطف نے بتایاکہ نامعلوم افراد نے اس کی گاڑی نمبرLEE-1108 ،تھانہ بہارہ کہو پولیس کو محمد نعمان نے بتایاکہ نامعلوم افراد نے اس کی گاڑی نمبرMJ-070 گھر کے باہر سے چوری کرلی،تھانہ آئی نائن پولیس کو عبید الرحمن نے بتایاکہ نامعلوم افراد نے اس کا موٹرسائیکل نمبرYBR-125 گھر کے باہر سے چوری کرلیا،تھانہ لوہی بھیر پولیس کو سجاد اللہ نے بتایاکہ میرا اپلائیڈ فار رکشہ گھر کے باہر سے چوری ہوگیا،تھانہ آبپارہ پولیس کو صدام حسین نے بتایاکہ اس کا موٹرسائیکل یونین سٹار چوری ہوگیا،تھانہ بنی گالہ پولیس کو تنویر حسین نے بتایاکہ عمران وغیرہ نے دفتر سے جنریٹر،بجلی کی تاریں اور دیگر سامان مالیتی تقریبا 4لاکھ روپے چوری کرلیے،تھانہ مارگلہ پولیس کو عاقب نے بتایاکہ نامعلوم افراد نے اس کے کمرہ سے دو موبائیل اور پرس مالیتی ایک لاکھ بچاس ہزار روپے چوری کرلیے،تھانہ مارگلہ پولیس کو محمد عارف نے بتایاکہ ریحان نے دو لاکھ تیس ہزار روپے مالیتی آئی فون چیک کرنے کیلئے لیا اور بھاگ گیا، تھانہ سبزی منڈی پولیس کو تلاوت خان نے بتایاکہ کاروباری لین دین میں حسن نے دو کروڑروپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہوگیا،تھانہ شالیمار پولیس کو ہاشن نے بتایاکہ محمد فیصل نے28 لاکھ50ہزار کے دو چیک دیے جو ڈس آنر ہوگئے،تھانہ بہارہ کہو پولیس کو توقیر اعجاز نے بتایاکہ زاہد نے2 لاکھ، وحید نے ایک لاکھ پچاس ہزار روپے، حمید نے ایک لاکھ پچاس ہزار روپے،تھانہ مارگلہ پولیس کو احمد خان نے بتایاکہ کامران نے10لاکھ50 ہزار روپے،تھانہ کورال پولیس کا اختر علی نے بتایاکہ عبید اللہ نے 53 لاکھ50 ہزار روپے،تھانہ کوہسار پولیس کو سہیلا حمد نے بتایاکہ راشد نے 97 لاکھ5 ہزار روپے،تھانہ سبزی منڈی پولیس کو رضوان امجد نے بتایاکہ حمزہ نے 2 لاکھ66 ہزار روپے ،تھانہ لوہی بھیر پولیس کو سید رسول نے بتایاکہ مائرہ نے 14 لاکھ18 ہزار روپےشہزاد نے4لاکھ روپے،تھانہ کوہسار پولیس کوعبدالرحمن نے بتایاکہ ذوالفقار نے 23 لاکھ روپے،محسن ریاض نے بتایاکہ عامر نے 25 لاکھ20 ہزار روپے،تھانہ لوہی بھیر پولیس کو حسن فاروق نے بتایاکہ عنایت نے 55لاکھ روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہوگیا،پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے قانونی کاروائی شروع کردی۔ اسلام آباد سے مزید
LuqmanSindhPakistanShalimarPunjabAhmad-khanRiyadhAr-riyaSaudi-arabiaKohsarBalochistanRawalpindi‘People phone up pleading’: the volunteers battling India’s oxygen crisis Hannah Ellis-Petersen in Delhi © Provided by The Guardian Photograph: Anadolu Agency/Getty Images
For more than two weeks the calls have kept on coming, sometimes over 1,000 a day. The voices on the end of Mohit Arora’s phone are desperate for only one thing: oxygen.
“We are getting 1,000 calls a day but we can only accommodate 10 to 15 cylinders a day, that’s it,” said Arora. “It’s very painful – people are calling and crying down the phone, pleading for oxygen all through the night.”
As a devastating Covid-19 second wave has enveloped India, the capital, Delhi, has found itself gasping for breath, as cases have soared and oxygen supplies have run low – and, in some hospitals, have run out entirely, leaving patients to die in their beds.
GermanyTaj-mahalUttar-pradeshIndiaUnited-kingdomSingaporeJhansiDelhiBhutanMohammad-naumanAkash-parasharNarendra-kumar-paras