عمران خان کشمیر کے حقیقی وکیل ہیں: بزدار وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کشمیر کے حقیقی وکیل ہیں، انہوں نے مسئلہ کشمیر پر جرأت مندانہ مؤقف اپنایا ہے۔ لاہور سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیرِاعظم عمران خان نے مودی سرکار کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کشمیر کی بات کی۔