vimarsana.com


موجودہ کیسز کے 70 فیصد مریض ڈیلٹا ویرینٹ کے ہیں، نوشین حامد
کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے مارننگ شو’’جیو پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پارلیمانی سیکریٹری صحت نوشین حامد نے کہا ہے کہ پاکستان میں موجودہ کیسز کے 70 فیصد مریض ڈیلٹا ویرینٹ کے ہیں ،تحریک انصاف کے رہنما صداقت علی عباسی نے کہا کہ سستا ترین ملک ہونے کاہر گز یہ مطلب نہیں کہ چیزیں سستی ہو رہی ہیں
وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا کہ پرائمری کلاسز تک تمام اسکولوں میں ایک ہی نصاب پڑھایاجائے گا، ہم انگلش کولیکر ایک دباؤ میں مبتلا ہیں ۔ رہنما پی ٹی آئی صداقت علی عباسی نے کہا کہ دنیا کے ہر ملک میں ایک نظام کے مطابق قیمتیں بڑھتی ہیں، وزیر اعظم اس بات کا اعتراف بھی کر رہے ہیں لیکن یہ کہناجائز نہیں کہ ہم نے قیمتیں بڑھائی ہیں
سستا ترین ملک ہونے کاہر گز یہ مطلب نہیں کہ چیزیں سستی ہو رہی ہیں، بلکہ اس سے مراد یہ ہے کہ دیگر ممالک میں زندگی گزارنا زیادہ مشکل ہے ، امپورٹ کم ہونے اور ایکسپورٹ بڑھنے سے معیشت بہتر ہوئی ہے جس کی وجہ سے ڈالر اتنا مہنگا نہیں ہو ا جتنا ہو سکتا تھا ۔
سینئر صحافی افضل بٹ نے کہا کہ آزاد کشمیر کے وزیر اعظم کے لئے نو منتخب رکن اظہر صادق کا نام کافی گونج رہا ہے ، اگر وزیر اعظم عمران خان نوجوان قیادت کو لانے میں سیریس ہیں تو ان کا انتخاب ہو سکتا ہے
ناصر ابدالی ، دیوان چغتائی، انوار الحق کے نام بھی سامنے آئے جس کے بعد عمران خان کو یاد دہانی کرائی گئی کہ یہ پنجاب یا کے پی نہیں یہاں5ووٹوں کے تبدیلی سے وزیر اعظم بدل سکتا ہے جس کے بعد اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا جا سکا ۔
پارلیمانی سیکریٹری صحت نوشین حامد نے کہا کہ پولیومہم کی طرح دروازے پر کورونا ویکسین لگانے کا سلسلہ شروع کیا گیا ، جس کے لئے صرف شناختی کارڈ کا ہونا ضرروی ہے ، کراچی میں بہاری اور بنگالی کمیونٹی کی بڑی تعداد موجود ہے جن کے پاس شناختی کارڈ نہیں ان کے لئے بھی ایک میکنزم تیار کیا جا رہا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید

Related Keywords

Kashmir ,North West Frontier ,Pakistan ,Karachi ,Sindh ,Imran Khan Young ,Ali Abbasi ,Dewan Ngos ,Imran Khan ,Health Geometrical Hamid ,Geometrical Hamid ,Morning Pakistan ,Secretary Health Geometrical Hamid ,Secretary Education Punjab ,Independent Kashmir ,காஷ்மீர் ,வடக்கு மேற்கு எல்லை ,பாக்கிஸ்தான் ,கராச்சி ,சிந்த் ,அலி அப்பாஸி ,இம்ரான் காந் ,காலை பாக்கிஸ்தான் ,செயலாளர் கல்வி பஞ்சாப் ,சுயாதீனமான காஷ்மீர் ,

© 2025 Vimarsana

vimarsana.com © 2020. All Rights Reserved.