1977 کا مارشل لا: ذوالفقار بھٹو کے دور حکومت کے خاتمے کو امریکی سفارت خانہ کیسے دیکھ رہا تھا؟ وقار مصطفیٰ چودھری
،تصویر کا ذریعہGetty Images
بیس دسمبر 1971 سے 13 اگست 1973 تک پاکستان کے صدر اور پھر 14 اگست 1973 سے وزیراعظم رہنے کے باعث ذوالفقار علی بھٹو، 1976 کے اواخر تک اقتدار کے پانچ سال مکمل کر چکے تھے۔
وزارت عظمیٰ کی پانچ سالہ مدت پوری ہونے میں البتہ لگ بھگ ڈیڑھ سال باقی تھا۔ ادھر امریکہ میں ڈیموکریٹ امیدوار جمی کارٹر انتخابات جیت کر صدارت سنبھالنے کو تھے۔ یہ معمول ہے کہ ہر ملک کا سفارت خانہ اپنی تعیناتی کی جگہ کے حالات سے اپنی حکومت کو آگاہ کرتا، اس سے ہدایا