کابل سے پاکستانی سفیر منصور احمد خان اسلام آباد پہنچ گئے
اسلام آباد (فاروق اقدس/نامہ نگار خصوصی) افغان سفیر نجیب اللہ علی خیل کی صاحبزادی سلسلہ علی خیل کے مبینہ طور پر اغواء کا معاملہ پراسراریت اختیار کرتا جا رہا ہے اور جوں جوں وقت گزر رہا ہے اس معاملے کے نئے نئے پہلو سامنے آ رہے ہیں تاہم اسلام آباد میں اعلیٰ حکومتی شخصیات کا اس واقعہ کے حوالے سے جو ابتدائی ردعمل اور فکر مندی تھی اس میں بتدریج کمی آ رہی ہے اور قیاس ہے کہ آنے والے بہت تھوڑے وقت میں یہ ’’پنڈورا باکس‘‘ کھولنے والے اصل کردار بے نقاب ہو جائیں گے۔ لیکن یہ انتہائی افسوسناک لمحہ فکر