سیکریٹری صحت نے پہلے سال میں ہی بیگم اور بیٹے کو ملازمت پر رکھوا دیا
اسلام آباد (عمر چیمہ) عامر اشرف خواجہ کی بحیثیت سیکریٹری ہیلتھ تعیناتی کے ایک سال کے دوران ہی ان کی اہلیہ اور بیٹے کو شعبۂ صحت میں ملازمت مل گئی ہے۔ سیکریٹری کی اہلیہ کو شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی (ایس زیڈ اے بی ایم یو) میں جبکہ بیٹے کو پاکستان میڈیکل کمیشن میں ملازمت ملی ہے۔ یہ دونوں ادارے عامر اشرف کی انتظامیہ کے ماتحت ہیں۔ بائیس گریڈ کے افسر، عامر کو گزشتہ سال مئی میں نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشن اینڈ کو آرڈینیشن کی وزارت کا سیکریٹری لگایا گیا تھا۔ ان کی بیگم ڈاکٹ