رسک الائو&#x

رسک الائونس کیلئے مظاہرہ کرنیوالے ہیلتھ ورکرز سے مذاکرات کامیاب


رسک الائونس کیلئے مظاہرہ کرنیوالے ہیلتھ ورکرز سے مذاکرات کامیاب
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)حکومت کے رسک الاؤنس کیلئے مظاہرہ کرنے والے ہیلتھ ورکرز کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ وفاقی سرکاری ہسپتالوں کے ملازمین اورڈاکٹرزنے رسک الاؤنس کے معاملے پر احتجاج کیا۔ پولی کلینک ہسپتال کے ڈاکٹرز، نرسیں اور پیرامیڈیکلاسٹاف سڑکوں پر نکل آیا اور نیشنل پریس کلب تک مارچ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھاکہ ہیلتھ رسک الاؤنس نہ دیا تو تمام ویکسی نیشن سینٹر بند اور ائیرپورٹس پر سکریننگ بند کردیں گے۔ ہیلتھ ورکرز نے ڈاکٹرفیصل سلطان اور پارلیمانی سیکرٹری نوشین حامد سے مذاکرات کیے جو کہ کامیاب رہے۔ ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا رسک الاؤنس کی تقسیم کے حوالے سے فارمولہ بنایا جائے گا اور ہیلتھ ورکرز کی سفارشات شامل کی جائیں گی۔
اسلام آباد سے مزید

Related Keywords

, Ministry Health , Run Health , Nation Center Or , Risk Alliance , National Press Club , Health Risk Alliance , Secretary Geometrical Hamid , அமைச்சகம் ஆரோக்கியம் , ச்சனியான ஆரோக்கியம் , ஆபத்து கூட்டணி , தேசிய ப்ரெஸ் சங்கம் ,

© 2025 Vimarsana