کورونا، گردشی قرضے،عالمی بینک 126 ارب روپے دیگا، معاہدوں پر دستخط اسلام آباد(نمائندہ جنگ ) عالمی بینک کورونا کےاثرات سے نمٹنے،صحت اورتعلیم کے نظام کومضبوط بنانے، انسانی وسائل میں سرمایہ کاری اورگردشی قرضوں کے حجم میں کمی کیلئے پاکستان کو80 کروڑڈالر(126ارب روپے)کاقرضہ فراہم کرے گا، اس ضمن میں پاکستان اورعالمی بینک نے دومعاہدوں پردستخط کردئیے۔ عالمی بینک 40 کروڑ ڈالرفوری طورپر جبکہ مزید 40 کروڑ ڈالرآنیوالے دنوں میں فراہم کرے گا، معاہدوں کے تحت عالمی بینک ترجیح شعبوں میں اہم پالیسی اصلاحات میں معاونت فراہم کرے گا۔معاہدوں پر وزارت اقتصادی امورکے سیکرٹری نوراحمد اورپاکستان میں عالمی بینک کی قائمقام ڈائریکٹر میلینڈا گڈ نے منگل کو 80 کروڑڈالر مالیت کے دوقرضہ معاہدوں پردستخط کئے۔ اہم خبریں سے مزید