مون سون بارشوں سے قبل اسلام آبادمیں تمام نالوں کی صفائی کی ہدایت اسلام آباد(نیوز رپورٹر) چیئرمین کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) عامر علی احمد نے مون سون کی بارشوں سے قبل وفاقی دارالحکومت میں تمام نالوں کی صفائی مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ یہ ہدایات انھوں نے سی ڈی اے کے افسران کی اعلی سطحی میٹنگ جس میں ممبر ایڈمن ، ڈی جی سوک سمیت دیگر افسران موجود تھے کے دوران جاری کیں۔اس موقع پر ڈی جی سوک نے وفاقی دارالحکومت میں نالوں کی صفائی سیورج /ڈرینج لائز کی کلیرنس کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وفاقی دارالحکومت میں سینی ٹیشن ٹیمیں 30مقامات پر نالوں، سیوریج/ڈرینیج لائنوں کی صفائی کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر کام کررہی ہیں۔ جس پر چیئرمین سی ڈی اے نے حکم دیا کہ مون سون سے پہلے تمام نالوں، ڈرینج لائز /سیورج لائنز کی صفائی کو مکمل کیا جائے۔ نالوں کے اردگرد تجاوزات فوری طور پر ختم کی جائیں، نالوں میں سٹون پچنگ کا جاری کام جلد مکمل کیا جائے۔ سینیٹیشن ٹیموں کو بھرپور طریقے سے متحرک کیا جائے۔ سڑکوں کے اردگرد ڈرینج لائنوں کو بھی مکمل طور پر صفائی کیاجائے تاکہ بارشوں کی صورت سڑکوں پر پانی کھڑا نہ ہو۔ اس امر کوہر صورت یقینی بنایا جائے کہ مون سون بارشوں کے دوران کوئی نالہ ،سیورج لائن ، ڈرینج لائن بلاک نہ ہو تا کہ شہریوں کو کسی قسم کا کوئی مسئلہ نہ ہو۔ اس حوالے سے جاری کاموں کی پراگرس چیک کرنے کیلئے ہفتہ وار میٹنگ بلائی جائے ۔ مختلف سیکٹرز میں نالوں پر نئی ویٹ لینڈز کی نشاندھی کرکے ان پر جلد آبی پودے لگانے کا کام بھی مکمل کیا جائے۔ اسلام آباد سے مزید