خوشی پر با&#

خوشی پر با&#

خوشی پر بات کریں! بائیڈن افغانستان سے متعلق سوال پر برہم


خوشی پر بات کریں! بائیڈن افغانستان سے متعلق سوال پر برہم
کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی صدر افغانستان سے متعلق سوال پر برہم ہوگئے اور کہاکہ یہ تعطیل کا ویک اینڈ ہے، وہ خوش چیزوں پر بات کرنا چاہتے ہیں دوسری جانب افغان عہدیدارعبد اللہ عبد اللہ کا کہنا ہے کہ طالبان کیساتھ بہت کم پیشرفت ہوئی،اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں کہ افغانستان دہشت گردوں کا محفوظ ٹھکانہ نہیں ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق رپورٹرز کی جانب سے افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر جو بائیڈن برہم ہوگئے اور کہا کہ وہ چار جولائی کی چھٹی اور خوش چیزوں پر توجہ دینا چاہتے ہیں، تقریباً دو دہائیوں بعد امریکی فوج کی جانب سے بگرام ایئربیس چھوڑنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر بائیڈن کا کہنا تھا کہ میں خوش چیزوں کے بارے میں بات کرنا چاہتا ہوں، میں افغانستان کے بارے میں مزید سوالات کے جواب نہیں دوں گا، میں فکر مند ہوں کہ آپ لوگ مجھ سے سوالات پوچھ رہے ہیں جس کا جواب میں اگلے ہفتے دوں گا، یہ تعطیل کا ویک اینڈ ہے، میں اسے منانے جارہا ہوں۔
بائیڈن، جنہوں نے اس سے قبل 11 ستمبر تک تمام امریکی فوجیوں کو افغانستان سے نکالنے کا وعدہ کیا تھا، کا کہنا تھا کہ ہم بالکل اسی جگہ پر ہیں جہاں ہمارے ہونے کی توقع تھی، کچھ قوتیں باقی رہ جائیں گی لیکن یہ ہمارے اتحادیوں کے ساتھ عقلی کمی ہے،جب افغان حکومت کی جانب سے طالبان کی کارروائیوں کے خلاف مزاحمت کرنے کی اہلیت کے بارے میں سوال کیا گیا تو بائیڈن نے کہا کہ ہم اس جنگ میں 20 سال رہے ، میرے خیال میں وہ حکومت کو برقرار رکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں
سفارتی سہولیات کے تحفظ کے لئے کچھ قوتیں باقی رہنا یقینی بنانے کے لئے وہ ’رننگ روم‘ بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امکان ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات، جو اس وقت تعطل کا شکار ہیں، دوبارہ شروع کرنا پڑیں گے، مجھے تشویش ہے کہ وہ داخلی معاملات سے نمٹتے ہیں جس کے لئے انہیں جس طرح کی مدد کی ضرورت ہے پوری کرنی ہے۔
بائیڈن نے امریکی فضائی مدد کے بارے میں پوچھے جانے پر کہا کہ انہوں نے ’افق سے زیادہ‘ صلاحیت پر کام کیا ہے لیکن یہ کہ افغانوں کو اپنی فضائیہ کے ساتھ یہ خود کرنا ہے جسے ہم برقرار رکھنے میں ان کی مدد کررہے ہیں۔ اس کے بعد انہوں نے اپنی انتظامیہ کے کارناموں کے بارے میں بات کی۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ بہت بڑی چیزیں ہو رہی ہیں، معیشت 40سال میں کسی بھی وقت سے زیادہ تیزی سے ترقی کر رہی ہے، نئی ملازمتوں کی ایک بڑی تعداد ریکارڈ ہوئی، کووڈ اموات 90فیصد سے کم ہیں، 15سال میں اجرت کسی بھی وقت سے زیادہ تیز ہے، ہم اپنے فوجیوں کو گھر لا رہے ہیں، پورے امریکا میں لوگ بال گیموں میں جا رہے ہیں، یہ اچھا ہے۔
دوسری جانب قومی مفاہمت کے لئے اعلیٰ کونسل کی سربراہی کرنے والے افغان عہدیدار عبد اللہ عبد اللہ نے امریکی نیوز چینل کو بتایا کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان ہونے والی بات چیت میں ’بہت کم پیشرفت‘ ہوئی ہے اور یہ ’انتہائی سست رفتاری‘ سے ہو رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید

Related Keywords

Afghanistan, United States, Rome, Lazio, Italy, Karachi, Sindh, Pakistan, Afghan, Abduli Abdul, Biden Brahma, United States Army, Afghanistana United States Army, Afghansa Her Air, Biden Afghanistan, Week Andy, Her Air Force, ஒன்றுபட்டது மாநிலங்களில், ரோம், லேஸியோ, இத்தாலி, கராச்சி, சிந்த், பாக்கிஸ்தான், ஒன்றுபட்டது மாநிலங்களில் இராணுவம், அவள் அேக படை,