نصاب کو اس&#

نصاب کو اسلامیات کی کتب تک محدود کرنیکی سفارش پر عملدرآمدکا حکم واپس


نصاب کو اسلامیات کی کتب تک محدود کرنیکی سفارش پر عملدرآمدکا حکم واپس
راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)پنجاب حکومت نے ون مین کمیشن کی طرف سےپہلی سے دسویں جماعت کے نصاب سے اسلامی مواد نکال کر اسلامیات تک محدود کرنے کی سفارشات پر عملدرآمد کا حکم واپس لے لیا ہے۔جس پر لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس مرزا وقاص روف نے رٹ نمٹا دی ہے۔کرنل ریٹائرڈانعام الرحیم خواجہ اورملک فیصل محمود نے ملک محمد کبیر ایڈووکیٹ کے زریعےدائر رٹ میں موقف اختیار کیاتھا کہ شعیب سڈل پر مشتمل ون مین کمیشن نے سفارش کی ہے کہ تمام نصاب سے اسلامی مواد نکال کر اسے اسلامیات اور اخلاقیات کی کتب تک محدود کردیا جائے۔جس پر عملدرآمد کرانے کیلئے یکم اپریل2021کو نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔رٹ میں پنجاب حکومت بذریعہ سیکرٹری ہومن رائٹس اینڈ منارٹیز،سیکرٹری سکولز ڈیپارٹمنٹ،سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی،چیئرمین ون مین کمیشن،ڈائریکٹر ون مین کمیشن،ایم ڈی پی سی ٹی ڈی کو فریق بنایا گیا تھا۔جمعہ کو ڈپٹی سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب نے عدالت عالیہ میں پیش ہوکر احکامات واپس لینے کا نوٹیفکیشن پیش کیا۔ رٹ میں کہا گیا تھا کہ اقلیتوں کے حقوق کے نام پر مسلمان اکثریت کو دوسرے مضامین میں اسلام پڑھنے سے کیسے روکا جا سکتا ہے؟ حکومت پنجاب جواب دے؟پنجاب حکومت اس متنازعہ فیصلہ کو فوری واپس لے۔اس کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرے۔
اسلام آباد سے مزید

Related Keywords

Rawalpindi , Punjab , Pakistan , Lahore , Justice Mirza Waqas , Forest Main Commission , Schools Department , Education Punjaba Court High , Malek Mohammad Kabir Advocate , Secretary Rights Andy , Secretary Schools Department , Secretarys Andy Gad , Chairman Forest Main Commission , Director Forest Main Commission , Secretary Education Punjab , Court High , Punjab Pakistan , ர்யாவால்பீஂடீ , பஞ்சாப் , பாக்கிஸ்தான் , லாகூர் , பள்ளிகள் துறை , செயலாளர் கல்வி பஞ்சாப் , நீதிமன்றம் உயர் , பஞ்சாப் பாக்கிஸ்தான் ,

© 2025 Vimarsana