کشمیر صوب&#x

کشمیر صوبہ بنے گا نہ ضم ہونے دینگے، وزیراعظم فاروق حیدر


کشمیر صوبہ بنے گا نہ ضم ہونے دینگے، وزیراعظم فاروق حیدر
چناری (نامہ نگار) وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ کشمیر کے وارث ہم ہیں، کشمیر صوبہ بنے گا نہ ضم ہونے دیں گے ، عمران نے پوری قوم کو تقسیم کر دیا ،اگر جھوٹ فراڈ میں آگے نکل جانے کو تبدیلی کہتے ہیں تو کشمیر میں ایسا نہیں چلے گا،پاکستان میں تبدیلی چند دنوں کی مہمان ہے،
آزاد کشمیر بھر میں تعمیر وترقی کاجال بچھایا ،ضلع جہلم ویلی کو دس ارب روپے کے فنڈز دئیے جو ماضی کی کوئی حکومت نہ دے سکی ، اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر کے الیکشن نہیں جیتے جاتے،اسٹام دینے والوں اور بیوہ و غریب خواتین کو جعلی امدادی چٹیں دینے والوں کوجیل بھیجوائوں گا ،مسلم کانفرنس، پی پی پی،جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی نے مل کر ٹکٹ تقسیم کئے ،عوام ایسی کسی تانگہ پارٹی کاحصہ نہ بنیں جو کشمیریوں کے تشخص اور لاکھوں کشمیریوں کے عزت وقار کو داو پر لگائے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کھانڈا بیلہ میں کارکنان مسلم لیگ ن کے اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔
انہوں نے کہاکہ ہم سب کشمیری ہیں اور ایک قوم ہیں ،مجھے کہا گیا کہ آزاد کا لفظ ہٹا دیں اور میں نہیں مانا، میں نے انکے بہت سے رازوں پر پردہ ڈالا ہوا ہے۔
اہم خبریں سے مزید

Related Keywords

Jhelum District , Punjab , Pakistan , Chenari , Azad Kashmir , Kashmir , North West Frontier , , Kashmir Province , Prime Minister Farouk Hyderabad , Independent Kashmir Raja Farouk Hyderabad Khan , Jhelum District Value , Best Kashmir , ஜீலம் மாவட்டம் , பஞ்சாப் , பாக்கிஸ்தான் , அசாத் காஷ்மீர் , காஷ்மீர் , வடக்கு மேற்கு எல்லை , காஷ்மீர் மாகாணம் ,

© 2025 Vimarsana