ماہی گیرو&#x

ماہی گیروں اور انکے بچوں کو خواندہ بنانے کیلئےغیر رسمی کشتی لٹریسی سنٹرز کا آغاز


راولپنڈی (نمائندہ جنگ، اپنے رپورٹر سے ) صوبائی وزیر خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم راجہ راشد حفیظ نے کہا ہے کہ جہالت اور نا خواندگی کے خاتمے کیلئے حکومت پنجاب پورے وسائل کے ساتھ ہر اس جگہ پہنچ رہی ہے جہاں علم کی روشنی پھیلانے کی ضرورت ہے، جیلوں، اینٹوں کے بھٹوں، سرکاری پناہ گاہوں اور دور دراز پسماندہ علاقوں کے بعد اب حکومت پنجاب نے ماہی گیروں اور ان کے بچوں کو خواندہ بنانے کیلئے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ دریائے سندھ پر کوٹ ادو تونسہ بیراج کے مقام پر غیر رسمی کشتی لٹریسی سنٹرز کا بھی آغاز کر دیا ہے، ایک تقریب کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی خواندگی پالیسی انتہائی بامقصد ہے جس کے تحت ہر ممکن حد تک زیادہ سے زیادہ فنڈز خرچ کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ان مراکز میں نہ صرف لوگوں کو پڑھنا لکھنا سکھایا جائیگا بلکہ انہیں اسلام کی بنیادی تعلیمات سے بھی بہرہ مند کریں گے۔راجہ راشد حفیظ نے کہا کہ ماہی گیروں اور ان کے بچوں کی زندگیاں مچھلیاں پکڑنے میں گزر جاتی ہیں اور وہ تعلیم کے نام تک سے بے بہرہ رہتے ہوئے عمریں گزار دیتے ہیں ۔ کوٹ ادو تونسہ بیراج میں کشتی سکول شروع کرنے پر ماہی گیروں اور ان کے بچوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
اسلام آباد سے مزید

Related Keywords

Rawalpindi , Punjab , Pakistan , Indus River , Pakistan General , Raja Rashid Hafeez , Kot Adu Taunsa , A Kot Adu Taunsa , School Start , Avatar War , Education Raja Rashid Hafeez , Punjab Pakistan , Kot Adu Taunsa Barrage , ர்யாவால்பீஂடீ , பஞ்சாப் , பாக்கிஸ்தான் , இஂடஸ் நதி , ராஜா ரஷித் ஹபீஸ் , பள்ளி தொடங்கு , பஞ்சாப் பாக்கிஸ்தான் ,

© 2025 Vimarsana