ترقیاتی بجٹ استعمال کا 10سالہ ریکارڈ، پنجاب کی شرح 97 فیصد، وزیراعظم کو بریفنگ اسلام آباد(اے پی پی)وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ کیلئے جدید سائنسی طریقہ کار اور تھرڈ پارٹی مانیٹرنگ کا نظام وضع کیا جائے، ضلعی ترقیاتی پیکیج پر خصوصی توجہ دی جائے، ہر ضلع میں کھیل کے میدان بنائے جائیں‘ ترقیاتی پیکیج پر پیشرفت کا سہ ماہی جائزہ لے کر رپورٹ وزیراعظم آفس کو بھجوائی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب ترقیاتی پیکیج کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے آگاہ کیا کہ مالی سال 22-2021 کے بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے 66 فیصد اضافہ کیا گیا جبکہ گذشتہ سال کے بجٹ کی استعمال کرنے کی شرح97 فیصد رہی جو کہ پچھلے 10 سالوں میں ریکارڈ ہے۔ وزیر اعظم نے پنجاب ترقیاتی پروگرام کے اہداف کو سراہتے ہوئے ان منصوبوں کی مسلسل نگرانی کی ہدایت دی۔ دریں اثناءعمران خان نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تحفظ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، شجرکاری مہم میں ٹائیگر فورس، طلبا، سوسائٹی اور سرکاری و غیر سرکاری محکموں کی بھرپور شرکت یقینی بنائی جائے۔ اہم خبریں سے مزید