اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی ہسپتالوں، پمز، پولی کلینک، نرم، فیڈرل جنرل ہاسپٹل،سنٹرل ہیلتھ اسٹیبلشمنٹ میں نے کورونا الاؤنس کی عدم فراہمی کے خلاف منگل کو دوسرے روز بھی احتجاج جاری رہاجس کی وجہ سے نہ صرف ہسپتالوں کی او پی ڈیز بلکہ کورونا ویکسینیشن سنٹر بھی بند رہے۔پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹر نوشین حامد اور رکن قومی اسمبلی نفیسہ خٹک نے احتجاجی ملازمین سے مذاکرات کئے جس میں اصولی فیصلہ کیا گیا کہ ہسپتال کے تمام ملازمین کو کرونا الاؤنس ملے گا تاہم نوٹیفیکیشن کے اجرا تک احتجاج جاری رہے گا۔ بدھ کو بھی کورونا ویکسینیشن سینٹر اور او پی ڈیز بند رہیں گی۔ دریں اثناءسی ڈے ہسپتال کی او پی ڈی اور ویکسینیشن سنٹر کے عملے نے بھی کام بند کر ر کھا۔ اسلام آباد سے مزید