راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر) بائیو میٹرک حاضری کوشفاف بنانے کے لئے راولپنڈی پولیس ملازمین کے دونوں ہاتھوں کے انگوٹھوں اورتمام انگلیوں کے نشانات کاڈیٹا تیارکر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے تمام پولیس سٹیشنوں میں چندماہ قبل سی پی اوراولپنڈی کے حکم پر ملازمین کی حاضری کویقینی بنانے کے لئے بائیومیٹرک مشینوں کااستعمالشروع کیاگیاتھا اور اس پرسختی سے عمل درآمدجاری تھاکہ اس دوران انکشاف ہواکہ بعض ملازمین اپنے ساتھیوں کی پراکسی لگارہے ہیں ،حالانکہ اس نظام کوشروع کرنے سے پہلے راولپنڈی پولیس کے تمام ملازمین کے انگوٹھوں کے نشانات کاڈیٹاتیار کیا گیا تھا تاکہ بائیومیٹرک اٹینڈنس کی تصدیق کی جاسکے اوریہ ڈیٹا کمانڈاینڈکنٹرول میں محفوظ ہے لیکن اس کے باوجودشکایات سامنے آئیں کہ بعض مقامات پرکوئی ایک ہی ملازم اپنے دیگرغیرحاضرساتھیوں کی حاضری بھی لگارہاہے جب تحقیق کی گئی تومعلوم ہواکہ اس مقصدکے لئے انگوٹھوں کے علاوہ ہاتھوں کی آٹھوں انگلیوں میں ہرانگلی کسی ایک ملازم کے نام پرڈیٹامیں فیڈکی گئی ہے مثلاً دائیں ہاتھ کاانگوٹھاملازم کے اپنے نام کے ساتھ ڈیٹامیں فیڈہے جب کہ شہادت کی انگلی کاعکس زیدکے نام پراس کے ساتھ والی انگلی کاعکس بکرکے نام پرڈیٹامیں محفوظ ہے اس طرح حاضری میں گڑبڑ کی جارہی ہے اورفرلوحاضریاں بھی لگ رہی ہیں جنہیں روکنے کےلئے یہ فیصلہ کیاگیاکہ نادراریکارڈکی طرح تمام پولیس ملازمین کے دونوں ہاتھوں کے انگوٹھوں اورآٹھوں انگلیوں کے نشانات کاڈیٹابیس تیارکیاجائے تاکہ پراکسی کوروکاجاسکے ،اس پرراولپنڈی پولیس فورس کے ملازمین کے فنگرپرنٹس کانیاڈیٹابیس تیارکرلیاگیاہے ۔افسران کاخیال ہے کہ نئے سسٹم سے ملازمین کی حاضری کانظام میں شفافیت آئے گی ۔ اسلام آباد سے مزید