اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار) پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزکے ملازمین نے کوروناہیلتھ رسک لاؤنس نہ ملنے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کردیا ۔ رسک الاؤ نس کا نوٹیفکیشن نہ ہونے پر اسلام آباد کے تما م سرکاری اسپتال چوتھے روز بھی مکمل طور پر بند رہے،ایمر جنسی میں مریضوں کو سہولت فراہم نہ کرنے کی وڈیو بنانے پر پمز کے سیکورٹی گارڈ نے مقامی صحا فی رانا کوثر کی نہ صرف پٹائی کر دی بلکہ کیمرہ بھی چھین لیا ،جو پولیس نے مداخلت کر کے واپس دلا دیا ، ینگ ڈاکٹر ایسو سی ایشن کے چیئر مین ڈاکٹر اسفند یار نے بدھ کو احتجاجی ملازمین سے خطاب کرتے ہو ئے کہاکہ گزشتہ سال وزیراعظم نے کورنا ہیلتھ رسک الاؤنس دینے کا وعدہ کیا تھا مگر ایک سال سے زائد کا عرصہ گزر گیا ابھی تک وہ الاؤنس نہیں دیاگیا،انہوں نے کہاکہ رسک الاؤنس جاری کرنے کی راہ میں بیوروکریسی رکاوٹ بنی ہوئی ہے،انہوں نے کہاکہ کورونا الاؤنس ملنے تک ،پمز ،پولی کلینک سمیت اسلا م آباد کے تمام سرکاری ہسپتال بند رہیں گے ،اس موقع پر ڈاکٹر اسفند یار نے ملازمین کو خوش خبری دی کہ سینیٹ نے ایم ٹی آئی قانون کو مستردکردیا ہے جس پر ہم تمام سنیٹرز ومیڈیاکے شکرگزار ہیں ۔ مظاہرین سے ڈاکٹر فیض اچک زئی،ڈاکٹر طارق خان،لیاقت اوگایے،رب نواز ربن،چوہدری ریاض گوجر،ارشد خان،تنویر نوشاہی طارق مٹو ،خالد محمود،راجہ ربنواز ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ اسلام آباد سے مزید