پی پی کو ٹف ٹائم دینے کیلئے ذوالفقار مرزا کو سیاسی میدان میں اتارنے کی تجویز کراچی(پی پی آئی)پی پی کو ٹف ٹائم دینے کے لیے ذوالفقار مرزا کو سیاسی میدان میں اتارنے کی تجویز دی گئی ہے، گورنر سندھ عمران اسماعیل کی ذوالفقار مرزا سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقاتجو پونے گھنٹے تک جاری رہی۔ وزیراعظم کے مشیر محمود مولوی بھی شامل تھے۔جبکہ ذوالفقار مرزا کے ساتھ ان کی اہلیہ وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا بھی موجود تھیں۔ ملاقات میں سندھ کی سیاست پر تفصیلی گفتگو ہوئی جبکہ اس موقع پر ذوالفقار مرزا کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت بھی دی گئی۔ ذوالفقار مرزا نے حکمراں جماعت تحریک انصاف میں شمولیت کے حوالے سے فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا اور سوچنے کے لیے وقت مانگا ہے۔ عیدالاضحٰی کے بعد سندھ میں اہم سیاسی اکھاڑ پچھاڑ کے امکانات ہیں۔ ذرائع کے مطابق ذوالفقار مرزا کو سندھ میں پیپلزپارٹی کو سخت ٹف ٹائم دینے کے لیے سیاسی میدان میں اتارنے کی تجویز ہے۔سابق وزیرداخلہ کو انکے سخت موقف کے باعث عمران خان کے قریبی حلقے پسند کرتے ہیں اور انکا خیال ہے کہ نئے گورنر کے طور پر وہ موزوں انتخاب ہوں گے۔ ملک بھر سے سے مزید