سائنس کے فروغ کامنصوبہ ایڈمنسٹریٹو منظوری کیلئے سیکرٹری کو ارسال اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے)پاکستان سائنس فائونڈیشن (پی ایس ایف)کے میڈیا کے ذریعے سائنس کا فروغ منصوبہ ایڈمنسٹریٹو منظوری کیلئے وفاقی سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی کو بھجوا دیا گیا ہے ، اس منصوبہ کیلئے 64.70ملین روپے پہلے ہی مختص کئے جا چکے ہیں ، پی ایس ایف حکام کے مطابق اس منصوبہ کے تحت یوٹیوب چینل بنایا جائے گا ، سائنس کے پروگرامز کو ہر سہ ماہی میں آن ایئر کیا جائے گا، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ماتحت تمام اداروں کو اس میں شامل کر کے ان کے فوکل پرسنز لئے جائیں گے ، جو اپنے اداروں کی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کرتے رہیں گے تاکہ ان کی پروجیکشن ہو سکے ۔ اسلام آباد سے مزید