ہماری جنگ پاکستان سے ہے، سربراہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کراچی (ٹی وی رپورٹ )پہلی دفعہ امریکی نشریاتی ادارے کو انٹر ویو دیتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ نور ولی محسود نے کہا ہے کہ ہماری جنگ پاکستان اور پاکستان کے سیکیورٹی اداروں سے ہے پاک افغان بارڈر کے قریب نامعلوم مقام پر موجود کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ ، نور ولی محسود نے سی این این کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ افغان طالبان کی کامیابی پوری امت مسلمہ کی کامیابی ہے ہمارے تعلقات بھائی چارے ، دوستی اور اسلامی اصولوں پر مبنی ہیں ، نور ولی محسود کا کہنا تھا کہ اسلامی تعلیمات کے مطابق ایک مسلمان کی کامیابی دوسرے مسلمانوں کی کامیابی میں مدد فراہم کرتی ہے یہ وقت ہی واضح کرے گا کے افغان طالبان کی کامیابی کا ہمیں کوئی فائد ہ ہوگا یا نہیں تاہم ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ جات کا کنٹر ول حاصل کرکے اسے آزاد کروائیں واضح رہے کہ نور ولی محسود 2018میں ملا فضل اللہ کے مرنے کے بعد کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا سربراہ بنا تھا اور اس کا یہ پہلا انٹر ویو ہے۔ اہم خبریں سے مزید