Live Breaking News & Updates on A dadasaheb phalke

Stay informed with the latest breaking news from A dadasaheb phalke on our comprehensive webpage. Get up-to-the-minute updates on local events, politics, business, entertainment, and more. Our dedicated team of journalists delivers timely and reliable news, ensuring you're always in the know. Discover firsthand accounts, expert analysis, and exclusive interviews, all in one convenient destination. Don't miss a beat — visit our webpage for real-time breaking news in A dadasaheb phalke and stay connected to the pulse of your community

اداکاری کا ایک عہد تمام، کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے فن کے مغل اعظم دلیپ کمار کا انتقال، سرکاری اعزاز کے ساتھ ممبئی میں تدفین


X
اداکاری کا ایک عہد تمام، کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے فن کے مغل اعظم دلیپ کمار کا انتقال، سرکاری اعزاز کے ساتھ ممبئی میں تدفین
دلیپ کمار کی سرکاری اعزاز کے ساتھ ممبئی میں تدفین
ممبئی / نئی دہلی / کراچی / پشاور (نیوز ایجنسیز / جنگ نیوز/ ارشد عزیز ملک) اداکاری کا ایک عہد تمام ہوا اور کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے فن کے مغل اعظم اور شہنشاہ جذبات اور ٹریجڈی کنگ کہلانے والے دلیپ کمار طویل علالت کے بعد 98برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
انہوں نے بدھ کی صبح 7:30پر ممبئی کے ہندوجا اسپتال میں زندگی کی آخری سانس لی، نماز جنازہ کے بعد ان کی تدفین ممبئی کے سانتا کروز کے علاقے میں جوہو قبرستان میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ہوئی۔ 
طویل عرصے سے سانس میں مشکلات، پھیپھڑوں اور گردوں کی بیماری کی وجہ سے متعدد مرتبہ اسپتال داخل کرایا گیا تھا اور وہ زندگی کے آخری ایام میں بھی زیر علاج رہے۔ 
بھارتی فلم نگری کے دلیپ کمار 11دسمبر 1922ء کو پشاور کے محلہ خداداد میں لالہ غلام سرور کے ہاں پیدا ہوئےاور ان کا اصل نام یوسف خان تھا۔ وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ 1935ءمیں ممبئی کاروبار کے سلسلے میں منتقل ہوئے۔لالہ غلام سرور پھلوں کےبڑے تاجرتھے اوران کا تعلق اعوان فیملی سےتھا۔ 
انہوں نے پشاور میں ماضی کے مدرسہ انجمن حمایت الاسلام اور موجودہ گورنمنٹ مڈل سکول محلہ خداد سے پرائمری تک تعلیم حاصل کی ۔انہوں نے 1944ء میں 22سال کی عمر میں فلم ʼجوار بھاٹا سے فلمی دنیا میں قدم رکھا ، پھر گنگا جمنا، رام شام ، مغل اعظم ، کرانتی ، کرما، سوداگر جیسی فلموں میں زبردست ایکٹنگ سے کردار لازوال بنائے، دلیپ کمارکے انتقال سے بھارت اور پاکستان میں یکساں طور پر سوگ کا عالم ہے۔
صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی ، وزیراعظم عمران خان اور دیگر اہم سیاسی رہنماؤں نے دلیپ کمارکے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ، بھارتی صدر رام ناتھ کووِند اور وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی دلیپ کمار کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا جبکہ امیتابھ بچن، اکشے کمار، اجے دیوگن، سلمان خان، شاہ رخ خان، عامر خان، مادھوری ڈکشٹ اور کرینہ کپور سمیت تمام بولی وڈ اداکاروں نے بھی افسردگی کا اظہار کیا۔ 
تفصیلات کےمطابق بالی ووڈ کے’’شہنشاہ جذبات‘‘ کہلائے جانے والے اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار کو گزشتہ ہفتے سانس لینے میں دشواری کے باعث ممبئی کے ہندوجا اسپتال منتقل کیا گیا تھا اور اسی اسپتال میں انہوں نے اپنی زندگی کی آخری سانس لی۔ 
دلیپ کمار کو گزشتہ ماہ دو بار سانس لینے میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔گزشتہ ماہ 6 جون کو دلیپ صاحب کو ممبئی کے ہندوجا اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کی حالت بہتر ہونے کے بعد ان کے اہلخانہ انہیں 11 جون کو گھر واپس لے آئے تھے۔ 
تاہم ان کی حالت ایک بار پھر بگڑنے پر انہیں گزشتہ بدھ 30 جون کو دوبارہ اسپتال منتقل کیا گیا تھا، بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے ’’ٹریجڈی کنگ‘‘ دلیپ کمار نے بدھ کی صبح 7:30 بجے ممبئی کے کھار ہندوجا اسپتال میں اپنی زندگی کی آخری سانس لی۔دلیپ کمارکے انتقال کی خبر ان کے ویریفائیڈ سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ان کے فیملی فرینڈ فیصل فاروقی نے دی۔ 
انہوں نے لکھا ’’انتہائی دکھی دل اور گہرے رنج غم کے ساتھ میں ہمارے محبوب دلیپ صاحب کے انتقال کا اعلان کرتا ہوں جو چند منٹ قبل اس دنیا کو چھوڑ گئے۔ 
’’ہم اللہ ہی کے ہیں اور اللہ ہی کی طرف ہمیں پلٹ کر جانا ہے‘‘۔طویل العمری کی وجہ سے دلیپ کمار کو چند سال سے سانس لینے میں مشکلات، سینے میں تکلیف، پھیپھڑوں اور گردوں کے مسائل کی وجہ سے اسپتال داخل کرایا جاتا رہا تھا۔ 
بالی ووڈ فلم نگری پر طویل عرصے تک راج کرنے والے لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار کو سرکاری اعزاز کے ساتھ ممبئی میں سپردِ خاک کردیا گیا۔ دوسری جانب مقامی انتظامیہ کے مطابق دلیپ کمار کی نماز جنازہ میں صرف 20 افراد کو ہی شرکت کی اجازت دی گئی ۔ دلیپ کمار نے 1944 میں فلم ’’جواربھاٹا‘‘ سے اداکاری کا آغاز کیا۔ 
تقریباً 5 دہائیوں سے بالی ووڈ پر راج کرنے والے دلیپ کمار نے 63 سے زائد فلموں میں کام کیا۔1947میں فلم ”جگنو“ میں نور جہان کے ساتھ دکھائی دیئے جس نے باکس آفس پر دھوم مچادی۔ اس کے بعد وہ 1948میں فلم” شہید “ اور ” میلہ“ میں جلوہ گر ہوئے یہ دونوں فلمیں بھی بہت ہٹ رہیں۔
1949میں بننے والی فلم” انداز“ ان کے کیرئیر کے لیے عروج کا باعث بنی جس میں وہ راج کپور اور نرگس کے ہمراہ دکھائی دیئے اسی سال انہوں نے دوسری ہٹ فلم ” شبنم “دی، وہ اپنے دور میں رومینٹک ہیرو کے طور پر پہچانے جاتے تھے۔ 
فلم ’سنگ دل‘، ’امر‘، ’اڑن کھٹولہ‘، ’آن‘، ’انداز‘، ’نیا دور‘، ’مدھومتی‘، ’یہودی ‘، ’مغل اعظم‘ اور’دیوداس‘ ایسی چند فلمیں ہیں جن میں کام کرنے کے باعث انہیں ’’شہنشاہ جذبات‘‘ کا خطاب دیا گیا۔ لیکن انہوں نے فلم ’کوہ نور‘، ’آزاد‘، ’گنگا جمنا ‘اور ’رام اور شام‘ میں کام کرکے یہ ثابت کیا کہ وہ لوگوں کو ہنسانے کا فن بھی جانتے ہیں،دلیپ کمار پہلے اداکار تھے جنہیں فلم ” داغ “ کے لیے فلم فیئر بیسٹ ایکٹر ایوارڈ سے نوازا گیا اور انہوں نے یہ ایوارڈ 7 بار اپنے نام کیا ، 1994 میں بھارتی فلم انڈسٹری کے سب سے بڑےاعزاز دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ 
اس کے علاوہ 2015 میں انہیں بھارت کا دوسرا سب سے بڑا شہری اعزاز پدم وی بھوشن دیا گیا۔ حکومت پاکستان کی طرف سے 1998 میں دلیپ کمار کو پاکستان کے سب سے بڑے سویلین اعزاز نشان پاکستان سے بھی نوازا گیا۔ علاوہ ازیں عظیم اداکارکے انتقال پر صدر عارف علوی ، وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر سیاسی اور حکومتی شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ 
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر دلیپ کمار کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دلیپ کمار کا شوکت خانم اسپتال فنڈنگ کیلئے وقت دینا نہیں بھول سکتا، دلیپ کمار کی شرکت سے ابتدائی طور پر فنڈ کا 10 فیصد حصہ جمع کیا گیا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان، لندن میں دلیپ کمار نے امداد جمع کرنے میں مدد کی، دلیپ کمار کی فراخدلی کو کبھی بھلایا نہیں جاسکتا، دلیپ کمار میری عمر کی نسل کیلئے ایک عظیم اور ہمہ جہت اداکار تھے۔
قائد حزب اختلاف اور صدر مسلم لیگ نون شہباز شریف ، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ، وزیراعلیٰ محمود خان ، چوہدری سرور ، آصف علی زرداری ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین ، وزیرداخلہ شیخ رشید ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار چوہدری شجاعت ، چوہدری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی ایم این اے نے برصغیر کے نامور اداکار یوسف خان (دلیپ کمار) کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ پشاور سے ارشد عزیز ملک کے مطابق دلیپ کمار پہلی مرتبہ1988میں پشاور آئے اور انہوں نے اپنے گھر کا دورہ کیا اور فرط جذبات سے مٹی کو چوم لیاتھا۔ 
سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے 2014میں دلیپ کمار کے گھرکو قومی ورثہ قرار دینے کا اعلان کیا تھا۔ اے این پی کے دورمیں حکومت نے دلیپ کمار کے مکان کو خریدنے کا فیصلہ کیا لیکن اس پر عمل درامد نہ ہوسکا تاہم تحریک انصاف کی خیبر پختونخوا حکومت نے2020 میں بھارتی فلم نگری کے عظیم اداکار یوسف خان عرف دلیپ کمارکے گھرکو میوزیم میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا۔
جس کے تحت زمین اور مکان کے ملبے کی قیمت کا تعین کیا گیا حکومت نے دلیپ کمار کے گھر کی قیمت 80لاکھ 56ہزار روپے مقر رکی جس کے لئے لینڈ ایکوزیشن ایکٹ 1894کے تحت سیکشن چار ٗچھ اور 17نافذ کوکیا گیاجبکہ مالکان کو اعتراضات جمع کرانے کے لئے حتمی نوٹس جاری کئے گئے تاہم مالک نے جائیدار کے 35کروڑ روپے مانگے تھے ۔مکان کے مالک کو 18مئی 2021 تک اعتراضات جمع کرانے کی ہدایت کی گئی۔
گھر کے مالک نے 80لاکھ میں مکان فروخت کرنے سے انکار کرتے ہوئے اعتراضات جمع کرائےتھے تاہم ڈپٹی کمشنر پشاور خالد محمود نے مالکان کے تمام اعتراضات مسترد کرتے دلیپ کمار کے گھر کی قیمت 80لاکھ 56ہزار روپے مقر رکرتے ہوئے حتمی ایوارڈ کا اعلان کردیا ۔ دلیپ کمار کا گھر چارمرلے پر مشتمل ہے جو قصہ خوانی کی پشت پر محلہ خداداد میں واقع ہےگھر ملبے کا ڈھیر بن چکا ہے ۔
ڈپٹی کمشنر کی جانب سے ایوارڈ کے اعلان کے بعد دلیپ کمار کا مکان محکمہ آرکیالوجی اینڈ میوزیم کے نام منتقل کردیا گیا ۔محکمے نے گھر کا قبضہ حاصل کرلیا تھا۔ڈائریکٹر آرکیالوجی اینڈ میوزیم عبدالصمد کے مطابق گھر کی تزہین وارائش کے بعداس کو اصل حالت میں بحال کیا جائے گا ۔
اہم خبریں سے مزید

Mumbai , Maharashtra , India , Pakistan , Amir-khan , Punjab , Peshawar , North-west-frontier , Thailand , New-delhi , Delhi , Indonesia

کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے شہنشاہ جذبات دلیپ کمارانتقال کرگئے

کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے شہنشاہ جذبات دلیپ کمارانتقال کرگئے
express.pk - get the latest breaking news, showbiz & celebrity photos, sport news & rumours, viral videos and top stories from express.pk Daily Mail and Mail on Sunday newspapers.

Peshawar , North-west-frontier , Pakistan , Indonesia , Mumbai , Maharashtra , India , A-dadasaheb-phalke , Wooda-emperor , Faisal-farooqi , Joseph-khan , Dilip-kumar