اب پارلیمنٹ عزت داروں کے لئے نہیں
اب پارلیمنٹ عزت داروں کے لئے نہیں جیسی قوم ویسے حکمران۔ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں بدتمیزی، بدتہذیبی اور بدکلامی کا جو مقابلہ دیکھنے کو ملا وہ صرف ممبرانِ پارلیمنٹ اور حکومت و اپویشن کے لئے ہی نہیں بلکہ پوری قوم کے لئے بھی شرم کا مقام تھا۔ قومی اسمبلی میں بجٹ سیشن کے دوران گالیاں دینے والے، گندے اور گھٹیا اشارے کرنے والے، ایک دوسر...