ماڈل کورٹس فیصلے، تین مجرموں کو عمر قید ،گیارہ کو 59 سال قید ، جرمانے
راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ملک بھر کی ماڈل کورٹس نے 27جولائی کو مجموعی طور پر 130مقدمات کے فیصلے سناکر زیرسماعت کیسز میں 138گواہوں کی شہادتیں بھی قلمبند کرلیں، ماڈل کریمینل ٹرائل کورٹس نے گزشتہ روز قتل کے دس اور منشیات کے بیس مقدمات کا فیصلہ سنایا، جن میں اسلام آباد میں منشیات کے تین، پنجاب میں قتل اور منشیات کے چھ چھ، خیبر پختونخوا میں Ù...