اڈیالہ روڈ وگرد ونواح میں پانی کی قلت، ٹینکرز پر انحصار سے مکین پریشان
راولپنڈی (نمائندہ جنگ) اڈیالہ روڈ اور گرد ونواح کے علاقوں میں پانی کی شدید قلت نے لوگوں کی زندگی مشکل بنا دی۔کئی روز بعد منہ مانگے داموں ملنے والے ٹینکر کا پانی غیرمعیاری ہونے کی وجہ سے بالخصوص بچوں میں پیٹ کی بیماریاں عام ہوتی جا رہی ہیں، ڈیفنس روڈ، مبارک لین، منور کالونی، ڈھوک جمعہ، علی ٹائون، ہل ویو، اور کہکشاں کالونی سمیت اڈیاÙ...
Source: jang.com.pk