Live Breaking News & Updates on High court journalists

Stay updated with breaking news from High court journalists. Get real-time updates on events, politics, business, and more. Visit us for reliable news and exclusive interviews.

Imran arrives at IHC to attend hearings in several cases - Pakistan

  PTI Chairman Imran Khan arrived at the Islamabad High Court (IHC) on Thursday under strict security measures for hearings in nine cases. The PTI shared a video on Twitter showing the party leaders’ vehicle surrounded by supporters making their way through tight security to reach the entrance to a courthouse. On April 18, the […]

Pakistan , Islamabad , Ranjha , Punjab , Rawalpindi , Peshawar , North-west-frontier , Zaman-park , Lahore-high-court , Lahore , Justice-aamer-farooq , Murad-saeed

پارلیمان' میڈیا اور سول سوسائٹی،چولی دامن کا ساتھ ہے' چیئرمین سینیٹ


پارلیمان‘ میڈیا اور سول سوسائٹی،چولی دامن کا ساتھ ہے‘ چیئرمین سینیٹ
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن (PRA)کے نومنتخب عہدیدران نے جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ چیئرمین سینیٹ نے نو منتخب صدر پارلیمانی ایسوسی ایشن صدیق ساجد اور دیگر عہدیداران کو مبارکباد دی۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پارلیمان، میڈیا اور سول سوسائٹی کا آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہے۔ بہتر رابطہ کاری اور معاونت کی بدولت عوام کو باخبر رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پریس گیلری کا پارلیمنٹ میں اہم کردار ہے۔ امید ہے نو منتخب عہدیداران اپنی ذمہ داریاں پیشہ ورانہ طریقے سے ادا کرینگے۔ ملاقات میں پی آر اے کے سینئر صحافی حافظ طاہر خلیل‘ کاشف رفیق اور رانا طارق بھی موجود تھے۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے وفد نے بھی جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ چیئرمین سینیٹ نے عدالتی امور کی رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ملک کے مثبت تشخص کو اُجاگر کرنے کیلئے میڈیا کو کردار ادا کرنا چاہئے۔ ملکی مسائل کو ضرور اُجاگر کریں مگر ملک کے خلاف منفی تاثر کو ابھارنے والے بے بنیاد پراپیگنڈے سے اجتناب کرنا چاہئے۔ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ دنیا بھر میں میڈیا کے ادارے سماجی و معاشرتی مسائل کے متعلق عوام کو آگاہ کرتے ہیں لیکن ملک کی عزت وتکریم کو مقدم رکھا جاتا ہے۔ آزاد صحافت ملکی مسائل کو اُجاگر کرنے میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی امور کے متعلق عوام کو خبروں کی رسائی باہم پہنچانے میں میڈیا کا کردار قابل تعریف ہے۔ پیشہ وارانہ مہارت، مسائل کی نشاندہی اور مختلف امور سے متعلق آگاہی انتہائی اہم ہے۔ عدالتی امور کی حساسیت کے تناظر میں عوام کو معلومات پہنچانا نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ عدالت کی کارروائی سے متعلق تربیتی ورکشاپ اور آگاہی لازمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادارہ برائے پارلیمانی خدمات کے پلیٹ فارم سے صحافیوں کیلئے تربیتی ورکشاپس مل کر منعقد کرانے کو تیار ہیں۔ میڈیا معاشرے کے مسائل اُجاگر کرنے میں نہایت اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ میڈیا کے باعث اجتماعی اور انفرادی سطح پر معاشرتی رویوں میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ صحافیوں کے حقوق کی فراہمی اور تحفظ کے حوالے سے قانون سازی کی جائے گی۔ صحافیوں کی تنخواہوں اور گھروں کے متعلق مسائل کے حل کیلئے بھی کردار ادا کروں گا۔
اسلام آباد سے مزید

Rana-tariq , Tahir-kashif , Muhammad-sadiq-sanjrani , Office-her , Senate-muhammad-sadiq-sanjrania-islam , Siddique-olde-other-officea-greetings , Senate-muhammad-sadiq-sanjrani , Civil-society , A-parliament-house , High-court-journalists , Chairman-senate-muhammad-sadiq-sanjrani , Parliament-house