بھارت: جموں ایئر پورٹ پر دو دھماکے
سری نگر — بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے سرمائی صدر مقام جموں کے مضافات میں واقع بھارتی فضائیہ کے ایک اہم ٹھکانے پر یکے بعد دیگرے دو بم دھماکے ہوئے ہیں۔ عہدیداروں کے مطابق اس واقعے میں بھارتی فضائیہ کے دو اہلکار معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ تاہم بھارتی حکومت نے اس حساس اور ہائی سیکیورٹی مقام پر ہونے والے ان دھماکوں کا انتہائی سنجیدہ نوٹس ...