لڑکے اور لڑکی پر تشدد،ویڈیو بنانے کے کیس میں4ملزم گرفتار
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار، خصوصی رپورٹ) لڑکے اور لڑکی پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر گولڑہ پولیس نے چار افراد کو گرفتار کر کے نہ صرف ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا بلکہ تین ملزموں کا عدالت سے دو روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے ، تھانہ گولڑہ کے علاقے سیکٹر ای الیون میں لڑکے اور لڑکی پر تشدد کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے چاروں ملزمان کو گرفتار کیا گیا ، آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی ۔ آئی جی نے تفتیشی ٹیم کو ہدایت دیتے ہ