کوئٹہ: کانگو وائرس کے شبہ میں ایک اور مریض اسپتال میں داخل
صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں کانگو وائرس کے شبہ میں ایک مریض فاطمہ جناح اسپتال میں داخل ہوگیا، اس سے قبل بھی کانگو وائرس سے متاثرہ ایک مریض پہلے سے زیرِعلاج ہے جس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
Source: jang.com.pk