آئیسکو چیف کی تقرری کیخلاف انجینئرز کی ہڑتال
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) آئیسکو کے سی ای او کی تقرری کیخلاف آئیسکو انجینئرز نے قلم چھوڑ ہڑتال شروع کر کے دھرنے کی دھمکی بھی دے دی۔ آئیسکو کی انجینئرز ایسو اسی ایشن کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی قلم چھوڑ ہڑتال کاکا فیصلہ ایسوسی ایشن کی سی ای سی (آی اے ای) کے اجلاس میں کیا گیا تھا ۔ ایسوسی ایشن کا موقف ہے کہ سی ای او کی تقرری کا معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر التواء ہے ۔ کورٹ کے سٹے آرڈر کے باوجود پرائیویٹ سی ای او کی تقرری ہم مسترد کرتے ہیں ۔ ہمارا مطالبہ نہ مانا گیا تو 26 جولائی کو تمام انجینیرز اور ورکرز آئیسکو ہیڈ آفس کے باہر دھرنا دیں گے۔ دریں اثناءفیڈرل ایسوسی ایشن آف گورنمنٹ انجینیرز (فیج) نے بھی آئیسکو میں پرائیویٹ چیف کی تعنیاتی پر شیدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ سرفراز قمر ڈاہا صدر فیج اور عون عباس جنرل سیکٹری نے کہا کہ ہم آئیسکو انجینئرز کے ساتھ ہیں ۔
اسلام آباد سے مزید