کشمیر پر ا&#

کشمیر پر امریکی ثالثی تسلیم کرنا سب سے بڑی بیوقوفی تھی، وزیر اعظم آزاد کشمیر


کشمیر پر امریکی ثالثی تسلیم کرنا سب سے بڑی بیوقوفی تھی، وزیر اعظم آزاد کشمیر
اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کے حالیہ انتخابات تقسیم کشمیر کے ایجنڈے کے خلاف لڑے جائیں گے۔
کشمیر پر امریکی ثالثی تسلیم کرنا سب سے بڑی بیوقوفی تھی،عمران خان کو کشمیر کا نقشہ تبدیل کرنے کا اختیار کس نے دیا ہے وہ ماضی کو بھولنا چاہتے ہیں تو بھول جائیں ہم نہیں بھولیں گے وہ الیکشن جیتنے کیلئے جارحیت کررہے ہیں۔کل ہونے والے قومی سلامتی کونسل کے اجلاس میں بطور احتجاج شرکت نہیں کرونگاپاکستان کے 22 کروڑ عوام پر پورا یقین ہے ہمیں تحریک انصاف کی حکومت پر کوئی اعتماد نہیں ہے ، آج قومی سلامتی کونسل کے اجلاس میں بطور احتجاج نہیں جائوں گا ،۔عمران خان نے وزیراعظم پاکستان کے منصب کو متنازعہ بنا دیا ہے وہ آزادکشمیر کا الیکشن جیتنے کیلیے ننگی جارحیت کر رہے ہیں۔
عمران خان سے کوئی سیاسی بات نہیں ہو سکتی وہ صرف بال ٹمپرنگ کر سکتے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ پانچ اگست کا اقدام عمران خان اور مودی کی باہمی رضامندی سے ہوا ہے۔
بدھ کو جموں کشمیر ہائوس اسلام آباد میں کابینہ ارکان اور مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ میڈیا کا شکرگزار ہوں آپ نے سیز فائر لائن کو ہمیشہ اہمیت دی۔انہوں نے کہا کہ 25 جولائی کو آزادکشمیر میں انتخابات ہونگے انتخابات قومی ایجنڈے کے تحت لڑے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر پر ایک انٹرنیشنل ایجینڈا ہے عمران خان اور ان کی حکومت کشمیر پر بین الاقوامی دباو برداشت نہیں کر سکتی۔انہوں نے کہا کہ مودی نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی کی انہوں نے الزام لگایا کہ عمران خان اور تحریک انصاف کی حکومت بین الاقوامی سطح پر کشمیر کا مقدمہ موثر انداز میں پیش نہیں کر سکے۔
انہوں نے کہا کہ کل قومی سلامتی کی سطح کی ایک میٹنگ ہے میں اس میں نہیں جاونگا عمران خان کی حکومت ریاست کا نقشہ تبدیل کرنا چاہتی ہے عمران خان کون ہوتا ہے ریاست کا نقشہ تبدیل کرنے کی کوشش کرنے والے عمران خان اداروں کو متنازعہ بنا رہے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے 22 کروڑ عوام پر پورا یقین ہے ہمیں تحریک انصاف کی حکومت پر کوئی اعتماد نہیں ہے وزیر خارجہ کے بیان کے بعد ہمارے خدشات میں اضافہ ہو گیا ہے بھارت کشمیر میں مظالم کی انتہا کر رہا ہے ،لاکھوں کشمیرہوں نے بے مثال قربانیاں دی ہیں عمران خان کی حکومت تقسیم کشمیر کی راہ پر گامزن ہے۔
اہم خبریں سے مزید

Related Keywords

Jammu And Kashmir , India , Hyderabad , Andhra Pradesh , Pakistan , Kashmir , Kashmir House , Punjab , Imran Khan , Raja Muhammad Farooq , International Is Imran Khan , United Nations Security Councila Session , Pakistana Office , Independent Kashmir , United Nations Security Council , Prime Minister Pakistan , Kashmir House Islam , Pcs Fire , United Nations , Prime Minister , ஜம்மு மற்றும் காஷ்மீர் , இந்தியா , ஹைதராபாத் , ஆந்திரா பிரதேஷ் , பாக்கிஸ்தான் , காஷ்மீர் , காஷ்மீர் வீடு , பஞ்சாப் , இம்ரான் காந் , ராஜா முஹம்மது ஃபெரூக் , சுயாதீனமான காஷ்மீர் , ஒன்றுபட்டது நாடுகள் பாதுகாப்பு சபை , ப்ரைம் அமைச்சர் பாக்கிஸ்தான் , ஒன்றுபட்டது நாடுகள் , ப்ரைம் அமைச்சர் ,

© 2025 Vimarsana