طالبان مذ&#

طالبان مذاکرات کے ذریعے سیٹلمنٹ پر تیار ہیں، دفاعی تجزیہ کار


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ گیس پائپ لائن منصوبہ میں ابھی تک روس کو کسی قسم کی گارنٹی ادائیگی طے نہیں ہوئی ہے کورونا کے بعد پاکستان ہی نہیں دنیا بھر میں مہنگائی بڑھی ہے۔
دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل (ر) اعجاز اعوان نے کہا کہ طالبان افغانستان میں مذاکرات کے ذریعہ سیٹلمنٹ پر تیار ہیں افغان حکومت اور انڈیا الزام تراشی کرتے رہیں گے پاکستان قیام امن کی کوششیں ترک نہیں کرسکتا،ماہر افغان امور سینئر صحافی طاہر خان نے کہا کہ پاکستان افغان فریقین کے درمیان سہولت کاری ہی کرسکتا ہے۔
وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت ویکسی نیشن اور ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کی پوری کوشش کررہی ہے۔وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہاکہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا آدھا بوجھ حکومت نے اٹھایا ہے ،پٹرول پر 30روپے فی لیٹر جو ٹیکس لیتے تھے اسے صفر پر لائے ہیں۔
سیلز ٹیکس 17فیصد سے بھی آدھا کردیا ہے ن لیگ کی طرح 56فیصد پر نہیں لے کر گئے،خطے میں اس وقت سب سے سستا پٹرول اور ڈیزل پاکستان میں مل رہا ہے، عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمتیں گریں گی تو بڑھائی گئی قیمتیں واپس لینے کی پوزیشن میں ہوں گے۔ 
حماد اظہر کا کہنا تھا کہ سوشل سیفٹی نیٹ کے تحت احساس پروگرام ، پناہ گاہیں، لنگر خانے، صحت انصاف کارڈ اور یوٹیلٹی اسٹورز پر ٹارگٹڈ سبسڈی دے رہے ہیں،کورونا کے بعد پاکستان ہی نہیں دنیا بھر میں مہنگائی بڑھی ہے، پٹرولیم لیوی صفر کرنے اور سیلز ٹیکس آدھا کرنے سے ریونیوز پر بوجھ آئے گا، امید ہے معاشی گروتھ کی وجہ سے ریونیوز کے اہداف حاصل کرلیں گے۔ 
حماد اظہر نے کہا کہ فی الحال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کنٹرول میں ہے، ترسیلات زر میں اضافے سے ہمیں بہت سپورٹ ملی ہے، ترسیلات زر میں اضافہ اسی طرح جاری رہا تو کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مینج کرلیں گے، دنیا میں کموڈیٹیز کی قیمتیں بلند ترین سطح پر ہیں تیل کی قیمتیں بھی اس کا حصہ ہیں، دنیا میں کموڈیٹیز کی قیمتوں میں کمی آئی تو درآمدی بل بھی کم ہوگا۔ 
حماد اظہر کا کہنا تھا کہ پاک روس گیس پائپ لائن معاہدہ میں دو تین چیزیں پاکستان کے حق میں تبدیل کی ہیں، گیس پائپ لائن میں 74فیصد پاکستان کا 26فیصد روس کا شیئر ہوگا، 56انچ کی پائپ لائن کے بہت سے فائدے ہیں، اس کی آپریٹنگ لاگت کافی کم ہے کیونکہ صرف 2کمپریسرز لگیں گے۔
گیس پائپ لائن بطور اسٹوریج بھی استعمال کی جائے گی، پائپ لائن منصوبے کی سب کنٹریکٹنگ میں مقامی کمپنیوں کو بھی شامل کررہے ہیں، پائپ لائن کے گیارہ حصے سب کانٹریکٹ کیے جائیں گے جس میں دونوں سوئی کمپنیاں بھی حصہ لیں گی۔ 
حماد اظہر نے بتایا کہ گیس پائپ لائن منصوبہ 2023ء کے وسط تک مکمل کرنے کا ہدف ہے، ایل این جی ٹرمینلز لگانے والی دونوں کمپنیوں نے بھی 2023ء کے وسط کا وقت دیا ہے، گیس پائپ لائن منصوبہ میں ابھی تک روس کو کسی قسم کی گارنٹی ادائیگی طے نہیں ہوئی ہے، ہماری کوشش ہے کہ فائنانسنگ کی شرائط پاکستان کے حق میں ہوں۔ 
حماد اظہر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اسمگل شدہ موبائل فونز پر پابندی لگانے کی وجہ سے بین الاقوامی کمپنیوں میں پاکستان میں موبائل مینوفیکچرنگ کا رجحان ہوا ہے، مقامی گروپس کے بعد سام سنگ بھی پاکستان میں موبائل فونز کی مینوفیکچرنگ شروع کرنے جارہا ہے جو گیم چینج ہوگا، آئندہ پانچ سے دس سال میں ہماری اسمارٹ فونز کی ایکسپورٹس ٹیکسٹائل ایکسپورٹس سے بھی زیادہ ہوسکتی ہیں۔ 
دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل (ر) اعجاز اعوان نے کہا کہ افغان حکومت اور انڈیا الزام تراشی کرتے رہیں گے پاکستان قیام امن کی کوششیں ترک نہیں کرسکتا، اشرف غنی حکومت پچھلے دس سال امریکا سے مالی و عسکری فائدے اٹھاتی رہی، امریکا کے انخلاء کے بعد اشرف غنی کو تمام فائدے ہاتھ سے جاتے نظر آرہے ہیں، انڈیا کو بھی افغانستان میں اپنے عزائم اور کئی ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری خطرے میں نظر آرہی ہے۔ 
اعجا ز اعوان کا کہنا تھا کہ طالبان افغانستان میں مذاکرات کے ذریعہ سیٹلمنٹ پر تیار ہے، پاکستان نے طالبان کے سوا باقی افغان گروپوں کی بات سننے کیلئے امن کانفرنس کا اعلان کیا تھا۔
ماہر افغان امور سینئر صحافی طاہر خان نے کہا کہ افغان حکومت کو توقع نہیں تھی کہ طالبان اتنی جلدی فتوحات حاصل کرلیں گے، عبداللہ عبداللہ کی سربراہی میں وفد پاکستان کے طالبان کو کنوینس کرنے کے بعد قطر گیا ہے، پاکستان افغان فریقین کے درمیان سہولت کاری ہی کرسکتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید

Related Keywords

Qatar , Afghanistan , India , Mali , Russia , Turkey , Pakistan , Karachi , Sindh , Afghan , Abdullah , Aijaz Awan , Sindh Nasir Hussein King , Tahir Khan , Hamad Azhar , Ashraf Ibrahim , Game Exchange , New Pakistan Princess Iqbal , Federal Secretary , Taliban Afghanistan , Pakistan Afghan , World Market , Social Safety , Again Note , Qatar Visual , கத்தார் , இந்தியா , மாலி , ரஷ்யா , வான்கோழி , பாக்கிஸ்தான் , கராச்சி , சிந்த் , அப்துல்லா , இஜாஜ் அவன் , தாஹிர் காந் , ஹமாத் அஜார் , அஷ்ரஃப் இப்ராஹிம் , விளையாட்டு பரிமாற்றம் , கூட்டாட்சியின் செயலாளர் , உலகம் சந்தை , சமூக பாதுகாப்பு ,

© 2025 Vimarsana