سبیکا اما&#x

سبیکا امام کا اذان سمیع کے ایکٹنگ ڈیبیو پر طنز


سبیکا امام کا اذان سمیع کے ایکٹنگ ڈیبیو پر طنز
پاکستان کی صفِ اول کی ماڈل سبیکا امام نے سابق پاکستانی گلوکار عدنان سمیع کے بیٹے اذان سمیع کے ایکٹنگ ڈیبیو پر طنزیہ انداز میں کہا ہے کہ وہ اُن کی طرح قسمت چاہتی ہیں جہاں اُنہیں سب کچھ پلیٹ میں رکھ کر دیا جائے۔
اذان سمیع نے اداکاری کی دُنیا میں قدم رکھ دیا اور اُن کا ڈیبیو پاکستان کی نامور اداکاراؤں سجل علی اور یمنیٰ زیدی کے ڈرامے سے کیا جائے گا جو کہ نجی ٹی وی چینل پر نشر ہوگا۔
گلوکار و اداکار کی قسمت پر جہاں شوبز ستارے اُن کے لیے خوشی کا اظہار کررہے ہیں تو وہیں ماڈل سبیکا امام نے ڈھکے چُھپے الفاظ میں اذان سمیع پر خوب تنقید کے تیر برسائے۔
سبیکا امام نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں لکھا کہ ’اب تو ایسا لگتا ہے کہ آپ کو اداکاری کی دُنیا میں اپنا ڈیبیو کرنے کے لیے تجربے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ آپ اسکرین پر سجل علی اور یمنیٰ زیدی کے ساتھ نظر آئیں گے۔‘
ماڈل نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ ’مجھے بھی اتنی اچھی قسمت چاہیے کہ جہاں مجھے کسی چیز کے لیے محنت نہ کرنی پڑے بلکہ سب کچھ پلیٹ میں رکھ کر مجھے مِل جائے۔‘

Related Keywords

Pakistan , Sajal Alie Zaidi , Adnan Sami , , Acting Debbie , Debbie Pakistan , Sajal Ali , Showbiz Stars , Drama August , Sami Pakistan , Music Industry , பாக்கிஸ்தான் , சஜால் அலி , ஶோபிஸ் நட்சத்திரங்கள் , இசை தொழில் ,

© 2025 Vimarsana