اسلام آب&#x

اسلام آباد میں افغان سفیر کی بیٹی اغوا، تشدد کرکے چھوڑ دیا


اسلام آباد میں افغان سفیر کی بیٹی اغوا، تشدد کرکے چھوڑ دیا
اسلام آ باد (خبرایجنسیاں ) اسلام آباد میں افغان سفیرکی بیٹی اغوا، تشدد کرکے چھوڑ دیا، وزیراعظم عمران خا ن کا سخت نوٹس،وفاقی وزیر داخلہ کو 48گھنٹوں میں ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا۔
تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں افغان سفیر کی بیٹی کو اغوا کیاگیا، نا معلوم افراد 27سالہ سیلسلہ خیل کو ہاتھ پائوں باندھ کر گاڑی میں لے گئے ،لڑکی کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا ،واقعہ گزشتہ روز دوپہر کوڈھائی بجے کے قریب رانا مارکیٹ تھانہ کوہسار کے علاقے میں پیش آیا۔
نامعلوم افراد کی جانب سے 50روپے کے نوٹ پر افغان سفیر نجیب اللہ کے کمیونسٹ ہونے سے متعلق تحریربھی درج تھی، اطلاع پر لڑکی کو ایف نائن پارک کے گیٹ نمبر تین کے قریب سے حکمت نامی شخص گاڑی میں لے کر گیا، پمزاسپتال سے لڑکی کا میڈیکل بھی کروایا گیا۔ 
دوسری جانب وزیراعظم عمران خا ن نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا کے معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کو 48گھنٹوں میں ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا،وزیراعظم نے شیخ رشید کو ہدایت کی کہ اغواکاروں کوپکڑنے کیلئے تمام ذرائع بروئے کار لائیں۔
انہوں نے ہدایت کی کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ترجیحی بنیادوں پر واقعے کی تحقیقات کریں اور 48گھنٹوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار اور حقائق سامنے لائے جائیں،ذرائع کے مطابق حکام 16جولائی کو افغان سفیر کی بیٹی کے ساتھ پیش واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید

Related Keywords

Afghanistan , Khel , Kandahar , Kohsar , Balochistan , Pakistan , Afghan , August Islam , , Afghan Ambassador , Rana Gateway , September Park , Federal August Islam , Prime Minister , கேள் , கணடர் , பலூசிஸ்தான் , பாக்கிஸ்தான் , செப்டம்பர் பூங்கா , ப்ரைம் அமைச்சர் ,

© 2025 Vimarsana