Live Breaking News & Updates on Kashmira election commission

Stay updated with breaking news from Kashmira election commission. Get real-time updates on events, politics, business, and more. Visit us for reliable news and exclusive interviews.

عمران خان قوم جانتی ہے آپ نے الیکشن بیچا ہے جیتا نہیں، ن لیگ

عمران خان قوم جانتی ہے آپ نے الیکشن بیچا ہے جیتا نہیں، ن لیگ
jang.com.pk - get the latest breaking news, showbiz & celebrity photos, sport news & rumours, viral videos and top stories from jang.com.pk Daily Mail and Mail on Sunday newspapers.

Kashmir , North-west-frontier , Pakistan , Imran-khan , Kashmir-election-commission , A-election-commission , Kashmira-election-commission , Election-commission , Mary-aurangzeb , Prime-minister-imran-khan , Independent-kashmir , Minister-imran-khan

حکومت، الیکشن کمیشن آپ کا پھر دھاندلی کس نے کی، تحریک انصاف


حکومت، الیکشن کمیشن آپ کا پھر دھاندلی کس نے کی، تحریک انصاف
حکومت، الیکشن کمیشن آپ کا پھر دھاندلی کس نے کی، تحریک انصاف
اسلام آباد(ایجنسیاں)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں اپوزیشن کی جانب سے دھاندلی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں الیکشن کمیشن ‘حکومت اور انتظامیہ ن لیگ کی تھی توایسے میں دھاندلی کون کرسکتاہے‘ ن لیگ کو اپنی بری شکست تسلیم کرلینی چاہئے‘اپوزیشن جب کسی الیکشن میں ہارتی ہے تو دھاندلی کا شور مچانا شروع کر دیتی ہے‘ آزاد کشمیر میں وزیراعظم عمران خان کی پالیسیوں کی جیت ہوئی ہے ‘اپوزیشن کے پاس دھاندلی کا ثبوت ہے تو عدالت جائے ‘مسئلے کا واحدحل یہی ہے کہ ٹیکنالوجی کی طرف بڑھتے ہیں ‘ اپوزیشن سمجھتی ہے کہ انتخابی نظام کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے تو الیکشن اصلاحات پر بات کرے ‘ہم نے 49 نکات پر مبنی اصلاحات رکھ دی ہیں، جہاں پر ہم غلط ہیں وہاں اپوزیشن اپنی اصلاحات لے آئے، الیکشن کمیشن کے ارکان کی تعیناتی کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن میں کوئی تعطل نہیں، الیکشن کے حوالے سے تحفظات کو دور کرنے کے لئے ضروری ہے کہ حق رائے دہی کے عمل میں ٹیکنالوجی کے استعمال کو یقینی بنایا جائے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ راجہ فاروق حیدر الیکشن ہارے ہیں اس لئے دھاندلی کا رونا رو رہے ہیں۔ان کی اپنی حکومت اور اپنا لگایا ہوا الیکشن کمشنر ہے، تو ایسے میں دھاندلی کون کر سکتا ہے؟ ۔ اپوزیشن جب کسی الیکشن میں ہارتی ہے تو دھاندلی کا شور مچانا شروع کر دیتی ہے۔ جہاں وہ جیت جاتے ہیں تو کہتے ہیں کہ حکومت کی مقبولیت ختم ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں کبھی حکومتیں نہیں ہارتیں، مسلم لیگ (ن) اور پی پی پی اپنے دور میں جب ضمنی انتخاب لڑتی تھیں تو پوری حکومت اپنے امیدوار کے پیچھے کھڑی ہو جاتی تھی اور وہاں اتنا پیسہ چلا یاجاتا تھا کہ الیکشن تو کامیاب ہونا ہی تھا۔
اہم خبریں سے مزید

Kashmir , North-west-frontier , Pakistan , Fouad-hussein , Imran-khan , Kashmira-election-commission , I-court-off , Election-commission , Federal-secretary , Independent-jammu , Independent-kashmir , Prime-minister-imran-khan

الیکشن کمیشن آزاد کشمیر مکمل ناکام ہوا ہے: سعید غنی

الیکشن کمیشن آزاد کشمیر مکمل ناکام ہوا ہے: سعید غنی
jang.com.pk - get the latest breaking news, showbiz & celebrity photos, sport news & rumours, viral videos and top stories from jang.com.pk Daily Mail and Mail on Sunday newspapers.

Kashmir , North-west-frontier , Pakistan , Karachi , Sindh , Task-forcea-session , Kashmira-election-commission , Provincea-health , Election-commission-independent-kashmir , Minister-education , Independent-kashmir

وفاقی وزیر نے الیکشن کمیشن کی توہین کی: شیری رحمٰن

وفاقی وزیر نے الیکشن کمیشن کی توہین کی: شیری رحمٰن
jang.com.pk - get the latest breaking news, showbiz & celebrity photos, sport news & rumours, viral videos and top stories from jang.com.pk Daily Mail and Mail on Sunday newspapers.

Kashmir , North-west-frontier , Pakistan , Sherry-rahman , Imran-khan , A-election-commission , Kashmira-election-commission , Pakistan-peoples-party , Election-commission , Hea-election-commission , Federal-secretary , Federal-secretary-election-commission

کشمیر الیکشن: پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے انتخابات پاکستان کی سیاسی جماعتوں کے لیے کیوں اہم ہیں؟


کشمیر الیکشن: پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے انتخابات پاکستان کی سیاسی جماعتوں کے لیے کیوں اہم ہیں؟
سحر بلوچ
،تصویر کا ذریعہGetty Images
اس وقت پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں سیاسی مقابلہ سخت ہے۔ اس مقابلے کے نتائج تو پچیس جولائی کو ہونے والے انتخابات کے بعد سامنے آئیں گے، لیکن اس وقت پاکستان کی تین بڑی سیاسی جماعتیں خطے میں سیاسی برتری حاصل کرنے کی تگ و دو میں مصروف ہیں۔
پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں پاکستان تحریک انصاف، پاکستان مسلم لیگ نون اور پاکستان پیپلز پارٹی ایک دوسرے کے مدِ مقابل ہیں۔
پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان بھی کشمیر میں مختلف ریلیوں سے خطاب کریں گے۔ پرائم منسٹر آفس کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق وزیرِ اعظم باغ ڈسٹرکٹ سے ریلی کا اغاز کرتے ہوئے میر پور اور پھر مظفرآباد گئے ہیں۔
لیکن اس بار جس قسم کی سیاسی گرما گرمی پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے الیکشن کے دوران دکھائی دے رہی ہے، وہ اس سے پہلے دیکھنے میں نہیں آئی تو یہ الیکشن ان تینوں سیاسی جماعتوں کے لیے کیوں اہم ہیں؟
اس کی ایک وجہ یہ روایت بھی ہے کہ جو سیاسی جماعت وفاق میں حکومت بناتی ہے وہ ہی کشمیر میں بھی حکومت بناتی ہے کیونکہ خود مختار خطہ نہیں بلکہ پاکستان کے زیرِ انتظام ہے۔
اس کے بارے میں قائد ِاعظم یونیورسٹی سے منسلک پولیٹکل سائنس کے پروفیسر ظفر جسپال نے بی بی سی کو بتایا کہ اس سے پہلے بھی سیاسی مہمات چلتی رہی ہیں۔لیکن اس بار بیانات خاصے سخت اور مہم خاصی شدت سے کی جارہی ہیں۔
’اس کی ایک وجہ پاکستان کا موجودہ سیاسی ماحول بھی ہے۔ پچھلے چھ ماہ کے دوران پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا بننا اور پھر علیحدہ ہونا، پارلیمنٹ میں اپوزیشن اور حکومتی ارکان کا آپس میں بھِڑنا، ان تمام تر واقعات کا اثر اور گہری چھاپ اس بار کشمیر کے الیکشن میں بھی نظر آرہے ہیں۔‘
،تصویر کا ذریعہ@PTIofficial
اگر پاکستان مسلم لیگ نواز کی بات کریں تو اس وقت جماعت کی جانب سے کشمیر میں سیاسی تحریک مریم نواز کی سربراہی میں ہورہی ہے۔ اس سے پہلے کشمیر میں مسلم لیگ نواز کی حکومت رہی ہے۔ اس وقت جموں و کشمیر میں کئی مظبوط سیاسی دھڑے موجود ہیں جو اپنی سیاسی طاقت انتخابات کے ذریعے دکھانا چاہتے ہیں۔
ظفر جسپال نے کہا کہ ’اس وقت ہمیں شہباز شریف والا گروپ نظر نہیں آرہا لیکن اس کے باوجود مریم نواز اس وقت پیش پیش ہیں اور یہ باور کرانا چاہ رہی ہیں کہ مسلم لیگ نواز اب بھی سیاسی طور پر زندہ ہے اور اگر پاکستان تحریکِ انصاف کو اس خطے میں کوئی ٹکر دے سکتا ہے تو وہ اپوزیشن مسلم لیگ نواز کی شکل میں موجود ہے۔‘
انھوں نے کہا کہ ’اگر کسی طرح مسلم لیگ نواز کشمیر میں اپنی حکومت بچا جاتی ہے، تو یہ 2023 کے انتخابات کی طرف ان کا پہلا قدم ہوگا۔‘
پاکستان تحریکِ انصاف کی جب بات آتی ہے تو اس بارے میں سیاسی ماہرین کہتے ہیں کہ اس سے پہلے بھی یہ دیکھا گیا کہ یہ جماعت مسلم لیگ نواز سے سیالکوٹ کی نشست اور کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی سے چند حلقے ہار گئی۔
ظفر جسپال نے کہا کہ ’ان واقعات کے پیشِ نظر ایک بیانیہ بنا کہ پی ٹی آئی اگلا الیکشن شاید نہ جیت پائے۔اس لیے اس وقت کِنگز پارٹی ہونے کے ناطے پی ٹی آئی کی اولین خواہش ہے کہ وہ انتخابات جیت جائے۔‘
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس پورے معاملے میں جہاں دیگر دو جماعتیں اپنے اپنے مؤقف پر قائم ہیں، وہیں پاکستان پیپلز پارٹی بارہا دہرائے جانے والے اس بیانیے کو پیچھے چھوڑنا چاہتی ہے کہ پی پی پی کی سیاست صرف صوبہ سندھ تک محدود ہے۔
ظفر جسپال نے کہا کہ پی پی پی کو صرف سندھ کی جماعت کہنا غلط ہوگا۔
،تصویر کا ذریعہGetty Images
’پی پی پی ایک قومی جماعت ہے جو پچھلے پچاس سال سے سیاست میں ہے۔ پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں ان کی حکومت بنتی رہی ہے۔ ہاں، اس وقت یہ تاثر ان کے سامنے ضرور ہے جس کو وہ پیچھے چھوڑنا چاہتے ہیں اور اپنی جماعت کی کشمیر میں اہمیت کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔‘
انھوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کی سیاسی جماعتوں کے انفرادی مقاصد اس الیکشن میں نمایاں طور پر نظر آرہے ہیں۔ جس کا براہِ راست کشمیر کی سیاست سے لینا دینا کم ہے۔
روایتی طور پر پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں اسلام آباد کی حکمران جماعت ہی انتخابات جیتتی آئی ہے اور سیاسی پنڈت اس بار بھی ایسی ہی قیاس آرائیاں کررہے ہیں کہ اگر کوئی غیر معمولی اپ سیٹ نہ ہوا تو تحریک انصاف کی فتح کا امکان کافی زیادہ ہے۔
رائے شماری سے کچھ ہفتوں قبل ہی کچھ با اثر سیاستدانوں کی اپنی پارٹیوں سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت سے اس رائے کو مزید فوقیت مل رہی ہے۔
عام طور پر پاکستان میں عوام اور میڈیا کشمیری سیاست سے لاتعلق دکھائی دیتے ہیں لیکن بلاول بھٹو، مریم نواز اور کئی وفاقی وزرا کی الیکشن مہم میں شرکت سے انتخابات میں وقتی طور پر دلچسپی پیدا ہو گئی ہے۔
اگست 2019 میں انڈیا کی جانب سے انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد یہ پہلے انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔
کشمیری عوام کے لیے کیا اہم ہے؟
پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کی سیاست میں ووٹرز کے لیے ذات، برادری، شہری مسائل اور ترقیاتی امور کافی اہمیت رکھتے ہیں۔ کشمیر کے تنازعہ اور انڈیا کے زیرانتظام کشمیر کی صورتحال کا تذکرہ بھی ہوتا ہے اور انڈیا مخالف تقاریر بھی سننے کو ملتی ہیں لیکن کافی حد تک یہ جذبات الیکشن مہم کی بیان بازی گردانے جاتے ہیں۔
اس الیکشن میں پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر جسے پاکستان میں آزاد کشمیر کہا جاتا ہے، وہاں کی عوام کی رائے کس سمت جارہی ہے یہ بات بھی اس بار سامنے آجائے گی۔
یہ بھی پڑھیے
،تصویر کا ذریعہ@pmln_org
اس بارے میں پلڈیٹ کے صدر احمد بلال محبوب نے کہا کہ ’اس بار دیگر جماعتوں کے مقابلے میں ایک نئی سیاسی جماعت پاکستان تحریکِ انصاف وفاقی سطح پر برسرِ اقتدار ہے اور سوال یہ ہے کہ وہاں کی موجودہ رولنگ پارٹی پاکستان مسلم لیگ نواز، کیا اقتدار قائم رکھ پائے گی؟ اور اگر وہ انتخابات جیت جاتی ہے، تو فیڈریشن کے ساتھ ان کا میل جول، تال میل کیسے ہو گا میرے خیال میں اس بار کے انتخابات میں یہ ایک نئی بات ہو گی۔‘
احمد بلال محبوب کے خیال میں پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں عوام کی رائے پاکستان کے دیگر علاقوں سے خاصی مماثلت رکھتی ہے۔
’اس وقت پی ٹی آئی کو اس لیے بھی برتری حاصل ہے کیونکہ جو بھی سیاسی جماعت وہاں جیت جاتی ہے، اسے وفاق میں قائم حکومت سے تعاون کی بہت ضرورت ہو گی اور اس وقت پی ٹی آئی کا وفاق میں حکومت میں ہونا ان کے حق میں جاسکتا ہے۔‘
راولا کوٹ سے تعلق رکھنے والے ایڈووکیٹ اور سماجی کارکن نثار شاہ نے کہا کہ ’آزاد کشمیر کے نام میں تو آزاد ہے لیکن یہ بنیادی طور پر پاکستان کے زیرِ انتظام اور کنٹرول میں ہے۔‘
انھوں نے کہا کہ ان انتخابات سے پاکستان کشمیر کے علاقوں میں اپنا کنٹرول قائم رکھنا چاہتا ہے اور اسی لیے موجودہ صورتحال برقرار رہے گی۔
’عالمی سطح پر اس وقت پاکستان کے کشمیر کے مؤقف کے بہت زیادہ حامی نہیں ہیں۔ جس کے نتیجے میں یہ انتخابات ایک فارمیلیٹی کے تحت کرائے جارہے ہیں۔‘
پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کا انتظامی ڈھانچہ
اب ذرا پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کا انتظامی ڈھانچہ بھی سمجھ لیتے ہیں۔
یوں تو پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کا اپنا جھنڈا، قومی ترانہ، قانون ساز اسمبلی، صدر، وزیراعظم، ہائی کورٹ، یہاں تک کہ اپنا الیکشن کمیشن اور ٹیکس وصولی کا نظام بھی ہے لیکن سیاسی اور انتظامی طور پر یہ پاکستان سے منسلک اوراس کے کنٹرول میں ہے۔
ماضی میں مقامی پارٹی مسلم کانفرنس سیاسی اثرورسوخ رکھتی تھی لیکن آہستہ آہستہ کشمیر کی سیاست میں مرکزی دھارے میں شامل پاکستانی جماعتوں کی چھاپ خاصی نمایاں ہے۔
یہاں کا سیاسی نظام ایک پارلیمانی جمہوریت ہے جس کے دو ایوان ہیں۔ آزاد جموں و کشمیر کونسل ایوان بالا ہے جس کے پندرہ رکن ہیں۔ کونسل کے آٹھ ممبرز کشمیر جبکہ چھ پاکستان سے نامزد کیے جاتے ہیں۔
پاکستان اور اس کے زیر انتظام کشمیر کے صدور اور اے جے کے کے وزیراعظم اس کے ممبر ہیں جبکہ اس کی صدارت پاکستان کے وزیر اعظم کے پاس ہے۔
ایوان زیریں، قانون ساز اسمبلی اٹھارہ سال سے زائد عمر کے رجسٹرڈ ووٹرز کے ذریعے براہ راست منتخب ہوتی ہے۔ قانون ساز اسمبلی کے 53 منتخب ارکان ہیں جبکہ آٹھ نشستیں خواتین، ٹیکنوکریٹ، علما اور بیرون ملک رہنے والے کشمیریوں کے لیے مخصوص ہیں۔ 53 منتخب ارکان میں بارہ پناہ گزین شامل ہیں جو پاکستان میں ہی کشمیر سے باہر مقیم ہیں۔
پچیس جولائی کو ہی پناہ گزین کی نشستوں کے لیے پنجاب، سندھ، بلوچستان اور کے پی میں ایک ساتھ ووٹ ڈالے جائیں گے۔ جس کے نتیجے میں یہ انتخابات خاصی اہمیت کے حامل بن چکے ہیں۔
یہ انتخابات کشمیر کے 33 اور بارہ پناہ گزین حلقوں میں کرائیں جائیں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ان انتخابات میں اٹھایئس لاکھ ووٹر اپنے ووٹ کا استعمال کریں گے۔
لیکن کیا
پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر اور انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں ہونے والے انتخابات کا ان دونوں ممالک کے آپسی تعلقات پر کیا کچھ اثر پڑے گا؟
احمد بلال محبوب نے کہا کہ ’گہرا اثر نہیں پڑے گا۔ ہاں یہ ممکن ہے کہ انڈیا کی جانب اس کے اثرات زیادہ پڑیں کیونکہ انڈیا میں بہت سی جماعتیں ایسی ہیں جو انڈیا سے علیحدگی چاہتی ہیں۔ اگر ایسی جماعتوں کو الیکشن جیتنے کا موقع مل جائے تو عوام کی رائے سامنے آجائے گی۔‘
لیکن کیا ایسا ممکن ہو گا؟ اس کے جواب میں احمد بلال نے کہا کہ ’یہاں دو باتیں اہم ہیں۔ پہلی یہ کہ انڈیا ایسا ہونے نہیں دے گا۔‘
’پاکستان اور انڈیا کے تعلقات پر پاکستان کی وفاقی حکومت اور اس کے ساتھ سٹیبلشمنٹ اور ان سے منسلک پالیسیوں کی گہری چھاپ ہے۔ یہی حال انڈیا کی یونین لیول حکومت کا بھی ہے۔ دونوں جانب ان عناصر کو جو موجودہ حکومت اور ریاست سے بیزار ہیں انھیں جیتنے یا سامنے آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔‘
متعلقہ عنوانات

Kashmir , North-west-frontier , Pakistan , Jammu , Jammu-and-kashmir , India , Bilawal , Punjab , Muzaffarabad , Balochistan , Sialkot , Karachi

الیکشن کمشن: علی امین گنڈا پور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی حدود سے نکل جانے کا حکم

الیکشن کمشن: علی امین گنڈا پور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی حدود سے نکل جانے کا حکم
bbc.com - get the latest breaking news, showbiz & celebrity photos, sport news & rumours, viral videos and top stories from bbc.com Daily Mail and Mail on Sunday newspapers.

Kashmir , North-west-frontier , Pakistan , Hawaii , United-states , Ali-amin , June-november , A-election-commission , Kashmira-election-commission , Election-commission , Federal-secretary-ali-amin , Federal-secretary

بلاول بھٹو کی آزاد کشمیر انتخابات میں جیت کی پیشگوئی


بلاول بھٹو کی آزاد کشمیر انتخابات میں جیت کی پیشگوئی
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر کےا نتخابات میں اپنی پارٹی کی جیت کی پیشگوئی کردی۔
ایک بیان میں بلاول بھٹو نے آزاد کشمیر کی انتخابی فہرستوں میں ہیر پھیر کا پی ٹی آئی پر الزام لگادیا۔
انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی ان کی جماعت سے خوفزدہ ہے، انتخابی فہرستوں میں ہیر پھیر کی جارہی ہے۔
پی پی چیئرمین نے مزید کہاکہ الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر پیپلز پارٹی کے پہلے کامیاب ہونے والے امیدواروں کے نام فہرست سے کاٹ دیے گئے۔
واضح رہے کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے 11ویں عام انتخابات 25 جولائی کو ہوں گے۔
آزاد کشمیر کے الیکشن کمیشن کے مطابق آزاد کشمیر کے 33، مہاجرین جموں کشمیر کے 12 حلقوں میں انتخابات ہوں گے اور اس الیکشن میں گزشتہ انتخابات کی نسبت 4 انتخابی حلقوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق آزاد کشمیر میں 28 لاکھ17 ہزار 90 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جن میں سے مرد ووٹرز کی تعداد 15 لاکھ 19 ہزار 347 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 12 لاکھ 97 ہزار 747 ہے۔
قومی خبریں سے مزید

Bilawal , Punjab , Pakistan , Azad-kashmir , Kashmir , North-west-frontier , Kashmira-election-commission , Election-commission , A-more-pakistan-election-commission , Bilawal-bhutto , Independent-kashmir

بلاول بھٹو کو ان کی جماعت نے غلط بریف کیا، ترجمان وزیراعظم آزاد کشمیر


بلاول بھٹو کو ان کی جماعت نے غلط بریف کیا، ترجمان وزیراعظم آزاد کشمیر
وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر کے ترجمان نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کےبیان پر ردعمل دے دیا ہے۔
ترجمان وزیراعظم آزاد کشمیر نے ایک بیان میں کہا کہ بلاول بھٹو کو آزادکشمیر الیکشن قوانین سے متعلق ان کی جماعت نے غلط بریف کیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ انتخابی فہرستوں کی تیاری میں حکومت آزاد کشمیر یا وزیراعظم آفس کا کوئی کردار نہیں، الیکشن کمیشن آزاد کشمیر با اختیار ادارہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر کا الیکشن کمیشن کئی ماہ سے ووٹر فہرستوں کی تیاری میں مصروف ہے۔
ترجمان وزیراعظم آزاد کشمیر نے یہ بھی کہا کہ حتمی ووٹر فہرستوں کی اشاعت سے قبل بارہا مجوزہ فہرستیں شائع کی جاتی ہیں۔
اُن کا کہنا تھاکہ وزیراعظم آزادکشمیر اور ان کے دفتر کو ملوث کرنے کی بات بلاول بھٹو زرداری شاید لاعلمی میں کہہ گئے۔
ترجمان نے کہا کہ بلاول بھٹو یا ان کی جماعت کو انتخابی فہرستوں پر اعتراضات ہیں تو اس کا قانونی طریقہ کار موجود ہے۔
قومی خبریں سے مزید

Bilawal , Punjab , Pakistan , Kashmir , North-west-frontier , Kashmira-election-commission , Election-commission-independent-kashmir , Bilawal-bhutto , Prime-minister-independent-kashmir , Chairman-bilawal-bhutto-statement , Independent-kashmir

آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 25 جولائی کو منعقد کرنے کا اعلان - Pakistan

آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 25 جولائی کو منعقد کرنے کا اعلان - Pakistan
dawnnews.tv - get the latest breaking news, showbiz & celebrity photos, sport news & rumours, viral videos and top stories from dawnnews.tv Daily Mail and Mail on Sunday newspapers.

Jammu , Jammu-and-kashmir , India , Azad-kashmir , Pakistan , Rome , Lazio , Italy , Kashmir , North-west-frontier , E-farhat-ali-mir , Justicer-abdul

الیکشن ملتوی کرنا پاکستانی کشمیر کے آئین پر حملہ ہو گا: وزیرِ اعظم فاروق حیدر

الیکشن ملتوی کرنا پاکستانی کشمیر کے آئین پر حملہ ہو گا: وزیرِ اعظم فاروق حیدر
urduvoa.com - get the latest breaking news, showbiz & celebrity photos, sport news & rumours, viral videos and top stories from urduvoa.com Daily Mail and Mail on Sunday newspapers.

Hyderabad , Andhra-pradesh , India , Kashmir , North-west-frontier , Pakistan , Muzaffarabad , Uttar-pradesh , Farhat-mir , A-raja-farouk , Shahbaz-sharif , I-offe-election-commission