vimarsana.com


کرم میں آپریشن، کیپٹن سمیت دو جوان شہید، 3دہشتگرد مارے گئے
کراچی (جنگ نیوز ) خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 دہشت گرد مارے گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن سمیت 2 جوان شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پرضلع کرم کے علاقے زیوا میں آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن میں تین دہشت گرد مارے گئے جبکہ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن باسط اور سپاہی حضرت بلال شہید ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید کیپٹن باسط کا تعلق ہری پور اور شہید سپاہی حضرت بلال اورکزئی کا رہائشی تھا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں مزید دہشت گردوں کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے۔
اہم خبریں سے مزید

Related Keywords

Pakistan ,Karachi ,Sindh ,Haripur ,Punjab ,Bilal Orakzai ,Pakistan Army ,District Worm ,Captain Basit ,Haripur Pakistan ,பாக்கிஸ்தான் ,கராச்சி ,சிந்த் ,ஹரிபூர் ,பஞ்சாப் ,பாக்கிஸ்தான் இராணுவம் ,

© 2025 Vimarsana

vimarsana.com © 2020. All Rights Reserved.