Live Breaking News & Updates on Abdula ministry

کون بنے گا وزیرِ اعظم آزاد کشمیر؟ عبدالقیوم نیازی یا چوہدری لطیف اکبر


کون بنے گا وزیرِ اعظم آزاد کشمیر؟ عبدالقیوم نیازی یا چوہدری لطیف اکبر
وزیرِ اعظم آزاد کشمیرکے لیے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنے امیدوار کے نام کا اعلان کر دیا ہے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون اپنا مشترکہ امیدوار میدان میں لے آئے ہیں۔
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے سردار عبدالقیوم نیازی کو وزیرِ اعظم آزاد کشمیر کے منصب کے لیے نامزد کر دیا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ سردار عبدالقیوم نیازی مسلم کانفرنس چھوڑ کر پاکستان تحریکِ انصاف میں شامل ہوئے تھے۔
وہ آزاد جموں کشمیر کے حلقہ ایل اے 18 پونچھ 1سے کامیاب ہوئے ہیں.
عبدالقیوم نیازی 2006ء سے 2011ء کے دوران مسلم کانفرنس کےٹکٹ پر وزیر رہ چکے ہیں۔
پی ٹی آئی کے ممبرِ اسمبلی عبدالقیوم نیازی کی وزارتِ عظمی کے لیے نامزدگی کے بعد ان کے علاقے تتہ پانی کے گاؤں درہ شیر خان اور سہڑہ بازار میں جشن کا سماں نظر آیا، لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔
دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون نے مشترکہ طور پر چوہدری لطیف اکبر کو آزاد کشمیر کے وزیرِ اعظم کے لیے امیدوار نامزد کیا ہے۔
وزیرِ اعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کے سلسلے میں پاکستان تحریکِ انصاف کے وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار سردار عبدالقیوم نیازی اور پاکستان پیپلز پارٹی اور نون لیگ کے مشترکہ امیدوار چوہدری لطیف اکبر کے کاغذاتِ نامزدگی درست قرار دے دیئے گئے۔
چوہدری اکبر کا اپنی نامزدگی کے حوالے سے کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون نے مشترکہ طور پر مجھے وزیرِ اعظم کا امیدوار نامزد کیا ہے، پی ٹی آئی کے صدر کو کوئی پوچھتا بھی نہیں، وہاں کھچڑی پکی ہوئی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں ممبران سے کہتا ہوں کہ آزادیٔ کشمیر کو قریب تر کرنے کیلئے ہمیں ووٹ دیں، پہلے بھی پیپلز پارٹی کی حکومت کے دوران یہاں تاریخی کام کیئے ہیں۔
وزیرِ اعظم آزاد کشمیر کا انتخاب آج ہوگا
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں 13 ویں وزیرِ اعظم کا انتخاب آج ہو گا۔

Azad-kashmir , Pakistan , Kashmir , North-west-frontier , Latif-akbar , Tiger-khan , Abdul-muslim , Abdule-pakistan-peoples-party , Pakistan-peoples-partye-muslim , Minister-independent-kashmira-office , Abdula-ministry , Minister-independent-kashmir

سردار قیوم نیازی آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم منتخب

سردار قیوم نیازی آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم منتخب
dailyaaj.com.pk - get the latest breaking news, showbiz & celebrity photos, sport news & rumours, viral videos and top stories from dailyaaj.com.pk Daily Mail and Mail on Sunday newspapers.

United-states , Azad-kashmir , Pakistan , Delhi , India , Kashmir , Jammu-and-kashmir , Akbar-latif , Abdula-july , Tiger-khan , Abdul-muslim , Imran-khan