روس سائبرمجرمان کے خلاف کارروائی نہیں کر رہا ہے، امریکی حکام
فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن کے معاون ڈائریکٹر پال اباٹے نے منگل کے روز بتایا کہ ''ایسا کوئی اشارہ نہیں ملا کہ روسی حکومت نے رینسم ویئر میں ملوث جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کسی قسم کی کوئی کارروائی کی ہو۔ یہ عناصر من مانے ماحول میں اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں''۔