'میں ہمیشہ &

'میں ہمیشہ کے لیے مفرور ہوں' میانمار سے فرار ہونے والے صحافی کی کہانی


انہوں نے بتایا، " انہوں نے 12 فروری کو جعلی خبریں پھیلانے والے کے طور پر میرے نام کا اعلان کیا۔"
میراٹ کا نام اس وقت بطور خاص فوجی ہنتا کی توجہ کا مرکز بنا جب انہوں نے سول نافرمانی کی تحریک میں شامل ہونے والے ایک جنرل کا انٹرویو کیا۔ اس جنرل نے ہزاروں کارکنوں کے مارچ میں شرکت کی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ ینگون میں مظاہروں کے دوران ایک موقع پر دو پولیس اہل کار ان کے سامنے آ گئے اور اپنی بندوقوں کی نوک میری جانب کر نے کے بعد کہا کہ اگر آپ مظاہرے میں شامل نہیں ہیں تو یہاں سے چلے جائیں، ہم آپ کو گولی مارنا نہیں چاہتے۔ اس واقعہ نے مجھے بہت خوف زدہ کر دیا۔
یہ ایک خوفناک تجربہ تھا۔
ایک اور واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے میراٹ کیو تھو نے کہا کہ وہ ایک دوست کے اپارٹمنٹ میں تھے۔ انہیں باہر گرنیڈ پھٹنے اور گولیاں چلنے کی آوازیں سنائی دینے لگیں۔ گولیاں اپارٹمنٹ کی دیوار سے بھی ٹکرا رہی تھیں۔ اگر ہم بالکونی میں ہوتے تو یقیناً کسی گولی کا نشانہ بن جاتے۔
انہوں نے بتایا کہ ایک اور موقع پر، میانمار کی فوج کا 77 واں لائٹ انفنٹری ڈویژن بھی سڑکوں پر آ گیا۔ یہ وہی بدنام ڈویژن تھا جس کا تعلق ملک میں سابقہ بغاوتوں کے دوران تشدد کے حوالے سے مشہور ہے۔ ہیومن رائٹس واچ نے اس پر 2007 میں مظاہرین پر فائرنگ کرنے کا الزام لگایا تھا۔
میراٹ کیو تھو نے بالآخر مختلف جگہوں پر چھپتے ہوئے ینگون چھوڑ دیا۔ 5 اپریل کو، فوج نے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ وہ اس وقت ایک سرحدی دیہات میں چھپے ہوئے تھے جس کے آس پاس فوجی جنگی طیارے فضائی حملے کر رہے تھے۔
میانمار میں فوجی دستے مظاہروں کو دبانے کے لیے تعینات ہیں۔
میراٹ بتاتے ہیں کہ ان حملوں کی وجہ سے پورے گاؤں کو نقل مکانی کرنی پڑی اور اپنی جان بچانے کے لیے جنگل میں پناہ لینی پڑی۔ یہ ایک انتہائی اذیت ناک واقعہ تھا۔
میرٹ کیو تھو اسپین کا ویزا حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ انہوں نے سب سے پہلے فرینکفرٹ میں رک کر جرمنی میں سیاسی پناہ حاصل کرنے کی کوشش کی۔ لیکن یورپی یونین کے ضوابط کے تحت انہیں انکار کر دیا گیا۔
میراٹ کیو تھو کو 38 روز تک فرینکفرٹ ایئرپورٹ کے حراستی مرکز میں رکھا گیا جہاں ان کا بیرونی دنیا سے کوئی رابطہ نہیں تھا۔
انہوں نے بتایا کہ کووڈ-19 کی پابندیوں کی وجہ سے، "میں لوگوں سے بات بھی نہیں کر سکتا تھا،"
آخرکار انہیں رہائی مل گئی اور وہ یکم جون کو اسپین پہنچ گئے۔
اگرچہ اب وہ محفوظ ہیں لیکن انہیں اپنا ملک چھوڑنے کا پچھتاوا بھی ہے۔
انہوں نے کہ اب میں آزادی سے باہر جا سکتا ہوں، کافی پی سکتا ہوں، خریداری کرنے جا سکتا ہوں۔ لیکن مجھے اس دوران یہ خیال آتا ہے کہ میرے ملک میں بہت سارے لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔ وہ مر رہے ہیں۔ لیکن میں کچھ نہیں کر رہا ہوں؛ میں خود کوبہت قصوروار محسوس کرتا ہوں۔
میرات کیو تھو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر میانمار کی سنگین صورت حال کے بارے میں حقائق بتانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ فیس بک پر ان کی فالونگ 495،000 سے زیادہ ہے۔
میرٹ کیو تھو نے کہا، جب تک کہ ڈکٹیٹر، من آنگ ہلاینگ، اقتدار میں رہتے ہیں، میں واپس نہیں جاسکتا۔ "میں ہمیشہ کے لئے مفرور ہوں۔"
نومبر 2020 میں انتخابی نتائج کو متنازع قرار دینے اور ریاستی کونسلر آنگ سان سوچی سمیت حکومتی عہدیداروں کو جیل بھیجنے کے بعد، جنرل من آنگ ہلاینگ مطلق العنان حکمران بن گئے ہیں۔
حالیہ برسوں میں میانمار کی نسلی اقلیتوں کے خلاف زیادتیوں کے واقعات پر امریکہ اور برطانیہ نے جنرل کے خلاف پابندیوں کا اطلاق کیا ہے۔

Related Keywords

Madrid , Spain , Germany , Yangon , Myanmar , United Kingdom , France , Frankfurt , Brandenburg , , Divisiona Roads , Nationaln Farr Democracy , No European Uniona Regulations , Myanmara Army , France Press , Spring Revolution , Her John , January February , Rights Watch , Visa Gain , Frankfurt Airport , January June , San Sochi , மாட்ரிட் , ஸ்பெயின் , ஜெர்மனி , மியான்மர் , ஒன்றுபட்டது கிஂக்டம் , பிரான்ஸ் , பிராங்க்ஃபர்ட் , பிராண்டன்பர்க் , பிரான்ஸ் ப்ரெஸ் , வசந்த புரட்சி , ஜனவரி பிப்ரவரி , உரிமைகள் வாட்ச் , பிராங்க்ஃபர்ட் விமான , ஜனவரி ஜூன் ,

© 2025 Vimarsana